تواریخ از تصنیف مصنف
تاریخ مثنوی شفاعت و نجات مصنفہ مولیٰنا مولوی محمد محسن
صاحب کاکوروی وکیل مین پوری
حسنؔ اپنے محسن کی ہو کچھ ثنا
جو احسان ُحسنِ طبیعت کا ہو
شفاعت کا لکھا ہے اَحوال خوب
بیاں کیونکر اُس کی فصاحت کا ہو
دُعائیہ تاریخ میں نے کہی
یہ اچھا ذریعہ شفاعت کا ہو
۳ ۹ ۸ ۱ ء