رمضان المبارک کے آخری عشرے کے اعتکاف کے کیا فضائل ہیں؟

رمضان المبارک کے آخری عشرے(یعنی آخری دس دن) کے اعتکاف کے بہت فضائل ہیں چنانچہ حدیث مبارکہ میں ہے کہ!
“جس نے رمضان المبارک کے آخری دس دن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسا کہ(اس نے) دو حج اور دو عمرے کیے”(شعب الایمان)
امام حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں: “معتکف کو ہر روز ایک حج کا ثواب ملتا ہے”(شعب الایمان)