تراویح کا شرعی حکم کیا ہے؟ تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں ،تراویح پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال: تراویح کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:۞☜︎︎︎تراویح ہر عاقل اور بالغ مرد و عورت کے لیے سنتِ مؤکدہ ہے ، اس کا ترک کرنا جائز نہیں۔(در مختار)🌻

سوال: تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں؟
جواب:۞☜︎︎︎ تراویح کی بیس رکعتیں ہیں ، سید فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دور میں 20 رکعتیں ہی پڑھی جاتی تھیں۔(السنن الکبریٰ بیہقی)🌸

🌼تراویح کی 20 رکعات ہیں🌼
☜︎︎︎جمہور یعنی اکثر علماء کے مطابق تراویح کی 20 رکعات ہیں۔ (درمختار)🌸
☜︎︎︎حضرت فارقِ اعظم رضی اللہ عنہ کےزمانے میں لوگ 20 رکعات پڑھتے تھے۔(معرفۃ السنن والآثار)💜
☜︎︎︎حضرت عثمان و علی رضی اللہ عنہما کےدور میں بھی یوں ہی تھا۔(فتح باب العنایہ شرح النقایہ)📖
☜︎︎︎حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کوحکم دیاکہ وہ رمضان میں لوگوں کو 20 رکعات پڑھائے۔(سنن الکبریٰ)

💜 تراویح کیسے پڑھیں💜
تراویح کی تمام رکعتیں دو دو کے علاوہ ،چار چار رکعتوں سے بھی پڑھ سکتے ہیں ، حتٰی کہ ایک ساتھ بیس رکعات کی نیت بھی باندھ سکتے ہیں ، جبکہ ہر دو رکعت کے بعد قعدہ کر لیا جائے۔ لیکن ایک ساتھ بیس رکعات پڑھنا مکروہ ہے۔ (درمختار)📖🌹