Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

توبہ کرنے کا ایک طریقہ

توبہ کرنے کا ایک طریقہ

توبہ کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ تنہائی میں دورکعت صلوٰۃ التوبہ پڑھے پھر اپنی نافرمانیوں اور رب تعالیٰ کے احسانات ، اپنی ناتوانی اور جہنم کے عذابات کو یاد کر کے آنسو بہائے ،اگررونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت ہی بنا لے ۔ اس کے بعدتوبہ کی شرائط کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں معافی طلب کرے اور کچھ اس طرح سے دعا کرے :
”اے میرے مالک ل! تیرا یہ نافرمان بندہ جس کا رُواں رُواں گناہوں کے سمندر میں ڈوباہواہے ، تیری پاک بارگاہ میں حاضر ہے ،یااللہ عزوجل !میں اقرار کرتا ہوں کہ میں نے دن کے اجالے میں رات کے اندھیرے میں ، پوشیدہ اوراعلانیہ ، دانستہ اور نادانستہ طور پر تیری نافرمانیاں کی ہیں ، یقینا میں نے تجھے ناراض کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اے مولا ل ! تُو غفور ورحیم ہے،تُو بندے پر اس سے زیادہ مہربان ہے جتنا کہ ایک ماں اپنے بچے پر شفقت کرتی ہے ، اے اللہ عزوجل ! اگر تُو نے میرے گناہوں پر پکڑ فرمائی تو مجھے نارِ جہنم میں جلنا پڑے گا جس کا عذاب لمحہ بھرکے لئے بھی سہنے کی مجھ میں طاقت نہیں ، اے اللہ عزوجل ! میں صدقِ دل سے تیری بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہوں ، یااللہ عزوجل میری ناتوانی پر رحم فرما،اے میرے پرورد گار عزوجل!میرے گناہوں کومعاف فرمادے ، اے میرے پرورد گار اللہ عزوجل !میرے گناہوں کومعا ف فرمادے ، اے میرے پرورد گار اللہ عزوجل ! میرے گناہوں کو معاف فرمادے ، اے میرے مولااللہ عزوجل ! مجھے سچی توبہ کی توفیق دے ، جو عبادات ادا ہونے سے رہ گئیں انہیں ادا کرنے

کی ہمت دے دے ، جن بندوں کے حقوق میں نے تلف کئے ان سے بھی معافی مانگنے کا حوصلہ عطا فرما ، اے اللہ عزوجل! تُو ہرشے پر قادر ہے ، تُو انہیں مجھ سے راضی فرمادے ، یااللہ عزوجل ! مجھے آئندہ زندگی میں گناہوں سے بچنے پر استقامت عطا فرما ، اے اللہ عزوجل!مجھے اپنے خوف سے معمور دل، رونے والی آنکھ اور لرزنے والا بدن عطا فرما ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

یارب عزوجل! میں تیرے خوف سے روتا رہوں ہر دم
دیوانہ شہنشاہِ مدینہ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا بنا دے

اس کے بعد اس جگہ سے اس یقین سے اٹھے کہ رحیم وکریم پروردگار اللہ عزوجل نے اس کی توبہ قبول فرما لی ہے ۔پھر ایک نئے عزم کے ساتھ نئی اور پاکیزہ زندگی کا آغاز کرے اور سابقہ گناہوں کی تلافی میں مصروف ہوجائے ۔اللہ تعالیٰ ہمارا حامی وناصر ہو ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!