Site icon Maqbooliya.com

نعت: یہ حالت ہے اب سانس لینا گراں ہے

logomaqbooliya

logomaqbooliya

یہ حالت ہے اب سانس لینا گراں ہے
مگر آپ کا نام ورد زباں ہے
کوئی جانے کیا اس کا پرچم کہاں ہے
سرعرش جس کے قدم کا نشاں ہے
وہ فانوس فطرت ہیں دونوں جہاں میں
انہیں کی تجلی یہاں ہے وہاں ہے
یہ سارا جہاں ان کے زیر قدم ہے
کہ پامال ان کا مکاں لامکاں ہے
کف دست رحمت میں ہے ساراعالم
زمین آپ کی آپ کاآسماں ہے
مسلم ہے ان کو خدا کی نیابت
کلام خدا مصطفی کی زباں ہے
نہ پوچھ اعظمی منزل سر بلندی
مرا سر ہے محبوب کا آستاں ہے
Exit mobile version