نعت محمدہارون سیٹھ سلیم۔بنگلور

logomaqbooliya

ہمیں تیری قدرت پہ ایقان ہے
تو بندوں پہ یارب مہربان ہے
امڈ کر نہ آئے مری آنکھ سے
مرے دل میں غم کا جو طوفان ہے
پریشانیوں کو مری دور کر
یہ ناچیز بے حد پریشان ہے
تجھے رات دن یاد کرتا ہوں میں
مگر پھر بھی تو ہے کہ انجان ہے
خدا وند دے رستگاری مجھے
مری زندگی ایک زندان ہے
خطائوں کو بندے کی کردے معاف
یہ اولاد آدمؑ ہے انسان ہے
محمدہارون سیٹھ سلیم۔بنگلور