کبيرہ نمبر151: شوہر کی اجازت کے بغير احرام باند ھنا

logomaqbooliya

یعنی بيوی کا شوہر کی اجازت کے بغير نفلی حج يا عمرے کا احرام باندھنا اگرچہ وہ شوہر کے گھر سے باہر نہ بھی نکلے۔
  اسے گذشتہ تفصيلی بحث يعنی عورت کے شوہر کی موجودگی ميں اس کی اجازت کے بغير روزہ رکھنے، پر قياس کرتے ہوئے کبيرہ گناہ شمار کيا گيا ہے بلکہ مدت کی طوالت ، سفر پر مرد سے دور جانے اوراس کی بے عزتی ہونے کی وجہ سے اس کا کبيرہ ہونا روزے سے زيادہ اَولیٰ ہے۔