سوتے وقت رسول کی یاد

logomaqbooliya

 عبدہ بنت خالد بن معدان کا بیان ہے کہ ہر رات حضرت خالد بن معدان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ جب اپنے بستر پر لیٹتے تو انتہائی شوق و اشتیاق کے ساتھ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کبار،مہاجرین و انصار کو نام لے لے کر یاد کرتے اور یہ دعا مانگتے کہ یا اﷲ! میرا دل ان حضرات کی محبت میں بے قرار ہے اورمیرا اشتیاق اب حد سے بڑھ چکا ہے لہٰذا تو مجھے جلد وفات دے کر ان لوگوں کے پاس پہنچا دے۔ یہی کہتے کہتے ان کو نیند آ جاتی تھی۔ اﷲ اکبر     ؎ (1) (شفاء شریف جلد۲ ص۱۷)
میں سو جاؤں یامصطفی کہتے کہتے
کھلے آنکھ صل علیٰ کہتے کہتے