ذَوقِ نَعت ۱۳۲۶ھ برادرِ اعلیٰ حضرت شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا خان

دمِ اضطراب مجھ کو جو خیالِ یار آئے

دمِ اضطراب مجھ کو جو خیالِ یار آئے مِرے دِل میں چین آئے تو اسے قرار آئے تری وحشتوں سے اے دِل مجھے کیوں نہ عار آئے تو اُنہیں سے دور بھاگے جنھیں تجھ پہ پیار آئے مِرے دل کو… Read More

پردے جس وقت اُٹھیں جلوۂ زیبائی کے

پردے جس وقت اُٹھیں جلوۂ زیبائی کے وہ نگہبان رہیں چشمِ تمنائی کے دھوم ہے فرش سے تا عرش تری شوکت کی خطبے ہوتے ہیں جہانبانی و دارائی کے حسن رنگینی و طلعت سے تمہارے جلوے گل و آئینہ بنے… Read More

جان سے تنگ ہیں قیدی غمِ تنہائی کے

جان سے تنگ ہیں قیدی غمِ تنہائی کے صدقے جاؤں میں تری اَنجمن آرائی کے بزم آرا ہوں اُجالے تری زیبائی کے کب سے مشتاق ہیں آئینے خود آرائی کے ہو غبارِ دَرِ محبوب کہ گردِ رَہ دوست جزوِ اَعظم… Read More

کرے چارہ سازی زِیارت کسی کی

کرے چارہ سازی زِیارت کسی کی بھرے زخم دل کے مَلاحت کسی کی چمک کر یہ کہتی ہے طلعت کسی کی کہ دیدارِ حق ہے زِیارت کسی کی نہ رہتی جو پردوں میں صورت کسی کی نہ ہوتی کسی کو… Read More

مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد اُن کا سوالی ہے

مرادیں مل رہی ہیں شاد شاد اُن کا سوالی ہے لبوں پہ اِلتجا ہے ہاتھ میں روضہ کی جالی ہے تری صورت تری سیرت زمانے سے نرالی ہے تری ہر ہر ادا پیارے دلیلِ بے مثالی ہے بشر ہو یا… Read More

نہیں وہ صدمہ یہ دل کو کس کا خیالِ رحمت تھپک رہا ہے

نہیں وہ صدمہ یہ دل کو کس کا خیالِ رحمت تھپک رہا ہے نہیں وہ صدمہ یہ دل کو کس کا خیال رحمت تھپک رہا ہے کہ آج رُک رُک کے خونِ دِل کچھ مری مژہ سے ٹپک رہا ہے… Read More

نہ مایوس ہو میرے دُکھ دَرد والے

نہ مایوس ہو میرے دُکھ دَرد والے درِ شہ پہ آ ہر مرض کی دَوا لے جو بیمارِ غم لے رہا ہو سنبھالے وہ چاہے تو دَم بھر میں اس کو سنبھالے نہ کر اس طرح اے دِلِ زار نالے… Read More

آپ کے دَر کی عجب توقیر ہے

آپ کے دَر کی عجب توقیر ہے جو یہاں کی خاک ہے اِکسیر ہے کام جو اُن سے ہوا پورا ہوا اُن کی جو تدبیر ہے تقدیر ہے جس سے باتیں کی انہیں کا ہوگیا واہ کیا تقریر پرتاثیر ہے… Read More

کیا خدا داد آپ کی اِمداد ہے

کیا خدا داد آپ کی اِمداد ہے اک نظر میں شاد ہر ناشاد ہے مصطفیٰ تو برسرِ اِمداد ہے عفو تو کہہ کیا ترا اِرشاد ہے بن پڑی ہے نفسِ کافر کیش کی کھیل بگڑا لو خبر فریاد ہے اس… Read More

ہم نے تقصیر کی عادت کرلی

ہم نے تقصیر کی عادت کرلی آپ اپنے پہ قیامت کرلی میں چلا ہی تھا مجھے روک لیا مِرے اللّٰہ نے رحمت کر لی ذِکرِ شہ سن کے ہوئے بزم میں محو ہم نے جلوت میں بھی خلوت کر لی… Read More