islam

بد زبانی کا علاج

    جو بے تُکی باتیں کر کے،غصّے سے جھاڑکر لوگوں کے دل دُکھا بیٹھتا ہو وہ روزانہ اَسْتَغفِرُاللہ سو مرتبہ ( اول آخرایک بار درود شریف) پڑھے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بد زبانی کی عادت نکل جائیگی۔مسلمانوں کی ناحق دل… Read More

پیلیا (یَرقَان) کے دو علاج

(1) بُھنے ہوئے چَنوں پراوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف کے ساتھ سورَۃُالْفَلَق اور سورَۃُ النّاس ایک ایک باریا تین تین بار پڑھ کر دم کر دیجئے اور تھوڑے تھوڑے کھاتے رہئے(2) گنّے کو رات شَبنم میں رکھ دیجئے اور… Read More

بُرے خواب کے 5مدنی علاج

 (1)باوُضو سونے کی عادت بنایئے(2)سونے سے قَبْل اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیمِ ط سات بار پڑھ کر دعاکیجئے ،''یااللہ ! میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کا صَدْقہ مجھے بُرے خوابوں سے بچا۔''(اوّل آخِر ایک بار دُرُود… Read More

مُنہ کے کینسر کا ایک سبب

     سگریٹ نوشی ، تمباکو، خوشبو دار میٹھی چھالیہ،الائچی کے خوشبو دار بیج، مین پوڑی، پان گُٹکا،سِٹی اور پان کے مختلف خوشبودار مَصالحے کا کثرت سے استِعمال سانس کی نالی میں زخم،پھیپھڑوں میں  پیپ پڑ جانا اور طرح طرح کی… Read More

کینسر

(1)پِسا ہوا کالا زِیرہ تین تین گِرام دن میں تین مرتبہ پانی سے استعمال کیجئے (2) روزانہ چٹکی بھر پسی ہوئی خالِص ہلدی کھانے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کبھی کینسر نہیں ہو گا۔ Read More

منہ کے چھالے کے 7علاج

    (1)اَطِبّاء (اَطِب۔با یعنی طبیبوں)کا کہناہے:''بعض اَوقات مِعدہ کی گرمی اور تیزابیَّت سے مُنہ میں چھالے پڑ جاتے ہیں اور اِس مرض سے خاص قسم کے جراثیم منہ میں پھیل جاتے ہیں۔ اس کیلئے منہ میں تازہ مسواک مَلئے… Read More

گلا بیٹھ گیا ہو تو۔۔۔۔

    پیاز کارس ایک تولہ (تقریباً12گرام)، شہد دو تولہ(تقریباً25 گرام )ملاکر گرم کر کے پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بیٹھی ہوئی آواز صا ف ہوجائیگی، مگر آتشک(ایک جِنسی بیماری ) اورجُذام (یعنی کوڑھ)کے مریض کو اِس سے فائدہ… Read More

آواز بیٹھ جائے تو تین علاج

(1)نمک کاچھوٹا سا ٹکڑا آگ میں خوب گرم کرکے کسی چیز سے پکڑ کر فوراً ٹھنڈے پانی کے گلاس میں بُجھا دیجئے ، پھروہ نمک کی ڈلی پانی سے نکال کراس پانی کو پی جایئے۔ دو تین بار یہ علاج… Read More

ہاتھ پیرسُن ہو جانے کے3علاج

(1)روزانہ نَہار منہ(ناشتہ سے قبل یا روزہ ہو تو افطار کے وقت خالی پیٹ)چٹکی بھر کلونجی پانی کے ساتھ استِعمال کیجئے(2)گیارہ عددخشک خُوبانی رات کو پانی میں بھگو لیجئے اور صبح کھا لیجئے (کم از کم 40 دن تک )(3)پانی… Read More

ہچکی کے چھ علاج

(وہ ہوا جو کہ گلے سے رُک رُک کر آوازکے ساتھ نکلتی ہے اُس کو ہچکی بولتے ہیں)     (1)دو لونگ منہ میں ڈا ل کر ان کا رس چُوسئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہچکی فوراً بند ہو جائیگی(2)تھوڑی… Read More