Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

(۳۵) نکاح

    گناہوں سے بچنے کے لیے نیک نیتی کے ساتھ نکاح کرنا بھی اعمالِ جنت میں سے ایک عمل ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ارشاد ملاحظہ کیجئے۔
حدیث:۱
     حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب بندے نے نکاح کرلیا تو اس نے اپنے آدھے دین کو مکمل کرلیا تو اس کو چاہیے کہ نصف دین میں جو باقی رہ گیا ہے اللہ سے ڈرتا رہے۔(1)
                     (مشکوٰۃ،ج۲،ص۲۶۸)
حدیث:۲
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ تین آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پرحق ہے کہ ان تینوں کی مدد فرمائے (۱) وہ مکاتب جواپنی کتابت کی رقم اداکرنے کاارادہ رکھتاہو(۲) وہ نکاح کرنے والاجو پاک دامنی کاارادہ رکھتاہو(۳) اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہادکرنے والا۔(2) اس حد یث کوترمذی ونسائی وابن ما جہ نے روایت کیا ہے۔(مشکوٰۃ،ج۲،ص۲۶۵)
حدیث:۳
     حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاچارچیزیں نبیوں کی سُنّت میں داخل ہیں:نکاح،مسواک،حیا،خوشبو لگانا۔(3)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!