Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
درود شریف

جمعہ کے دن درود پاک پڑھنے کی فضیلت

🔷 *جمعہ کے دن درود پاک پڑھنے کی فضیلت* 🔷

❤️ *حدیث نمبر 1️⃣* ❤️
فرمایا احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کی چمکتی و مکتی رات میں اور جمعہ کے چمکتے و مکتے دن میں مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ تمہارا درود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے
*(📚 جامع صغیر ص54 ج1)*

❤️ *حدیث نمبر 2️⃣* ❤️
فرمایا کہ مجھ پر جمعہ کے دن درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ یہ دن مشہور ہے اس دن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور بے شک تم میں سے کوئی جب درود پاک پڑھتا ہے تو اس کے درود پاک سے فارغ ہونے سے پہلے اس کا درود پاک میرے دربار میں پہنچ جاتا ہے
*(📚 جامع صغیر ص54 ج1)*

❤️ *حدیث نمبر 3️⃣* ❤️
اے میری امت مجھ پر ہر جمعہ کے دن درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ میری امت کا درود پاک مجھ پر ہر جمعہ کے روز پیش ہوتا ہے لہذا جس نے مجھ پر درود پاک زیادہ پڑھا ہوگا اس کی منزل مجھ سے زیادہ قریب ہو گی
*(📚 جامع صغیر ص54 ج1)*

❤️ *حدیث نمبر 4️⃣* ❤️
میری امت مجھ پر جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کو درود پاک کی کثرت کرو کیونکہ جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا گواہ اور شفیع ( شفاعت کرنیوالا) ہوں گا
*(📚 جامع صغیر ص54 ج1)*

❤️ *حدیث نمبر* 5️⃣ ❤️
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب جمعرات کا دن آتا ہے اللہ تعالی فرشتے بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں کہ کون جمعرات اور جمعہ کی رات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھتا ہے
*(📚 سعادت الدارین ص57)*

❤️ *حدیث نمبر 6️⃣* ❤️
جب جمعہ کا دن اور جمعہ کی رات آۓ تو تم مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو
*(📚 سعادت الدارین ص57)*

❤️ *حدیث نمبر 7️⃣* ❤️
حضرت مولی علی شیر خدا مشکل کشا رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن سو بار مجھ پر درود پاک پڑھے جب وہ قیامت کے دن آۓ گا تو اس کے ساتھ ایسا نور ہو گا کہ اگر ساری مخلوق میں تقسیم کر دیا جائے تو وہ سب کو کافی ہو
*(📚 دلائل الخیرات کانپوری ص 12)*

❤️ *حدیث نمبر 8️⃣* ❤️
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا روز قیامت تم میں سے ہر مقام اور ہر جگہ میرے زیادہ قریب وہ ہو گا جس نے تم میں سے مجھ پر درود پاک کی کثرت کی ہو گی اور تم میں سے جو جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر درود پاک پڑھے گا اللہ تعالی اس کی سو حاجتیں پوری فرماۓ گا ستر حاجتیں آخرت کی اور تیس دنیا کہ پھر اللہ تعالی ایک فرشتہ مقرر کرتا ہے جو کہ اس درود پاک کو لے کر میرے دربار میں حاضر ہوتا ہے جیسے تمہارے پاس ہدیے آتے ہیں اور وہ فرشتہ عرض کرتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ درود پاک کاہدیہ فلاں امتی نے جو فلاں کا بیٹا فلاں قبیلے کا ہے اس نے بھیجا ہے تو میں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس درود پاک کو نور کے سفید صحیفے میں محفوظ کر لیتا ہوں
*(📚 سعادت الدارین ص 60)*

❤️ *حدیث نمبر 9️⃣* ❤️
حضرت مولی علی شیر خدا کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم نے فرمایا کچھ نوری فرشتے وہ ہیں جو صرف جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن زمین پر اترتے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں سونے قلم چاندی کی دواتیں اور نور کے کاغذ ہوتے ہیں وہ صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھنے والوں کا درود پاک لکھتے ہیں
*(📚 سعادت الدارین ص 61)*

❤️ *حدیث نمبر 🔟*❤️
تمہارے دنوں میں سے افضل دن جمعہ کا ہے اسی آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی اور اسی دن میں ان وصال ہوا اسی دن قیامت ہو گی اسی دن مخلوق پر بے ہوشی وارد ہو گی لہذا تم اس دن مجھ پر درود پاک کثرت کرو کیونکہ تمہارا درود پاک میرے دربار میں پیش کیا جاتا ہے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے حضور کے دربار میں درود پاک پیش ہو گا حالانکہ انسان قبر میں جا کر بوسیدہ ہو جاتا ہے تو سرور انبیا محبوب کبریا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بے شک اللہ تعالی نے انبیا کرام علیھم السلام کے اجسام مبارکہ کا کھانا زمین پر حرام کر دیا ہے یعنی انبیا کرام علیھم السلام کے جسم پاک صحیح و سلامت رہتے ہیں لہذا تمہارا درود پاک میرے وصال کے بعد بھی میرے دربار میں اسی طرح پیش کیا جاۓ گا
*(📚 سعادت الدارین ص 78)*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!