Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
فرض علومنماز

کب کب تیمم باطل ہو جاتا ہے؟ ماءِ مستعمل کی تعریف ،پانی کب کب مستعمل ہو جاتا ہے؟

سوال: کب کب تیمم باطل(ٹوٹ) ہو جاتا ہے؟🌹🍃
جواب: جن چیزوں سے وضو و غسل ٹوٹ جاتا ہے ان سے تیمم بھی ٹوٹ جاتا ہے ، نیز پانی پر قدرت سے بھی تیمم ٹوٹ جاتاہے۔ (از نماز کے احکام)★༄𖣔
🦚::::::🌳::::::🦚::::::🌳::::::🦚

سوال: ماءِ مُستعمل کی تعریف کیا ہے؟❤️
جواب:☜︎︎︎ جان بوجھ کر یا بھول کر بے وضو یا بے غسل کے بدن کا کوئی حصہ (جو وضو میں دھویا جاتا ہے مثلاً ہاتھ یا انگلی کا پورا یا ناخن وغیرہ) 225 فِٹ یا (25 گز ، یا سو ہاتھ سے کم پانی ( مثلا لوٹے یا بالٹی وغیرہ) میں پڑ جائے تو وہ پانی مستعمل (استعمال شدہ) ہو جاتا ہے۔ لہذا وضو اور غسل سے پہلے احتیاطًا ہاتھ دھو لینا چاہیے۔ (از نماز کے احکام ، مکتبۃ المدینہ)*
💛•••❤️••••💚••••💜••••🧡•••💙

سوال: پانی کب کب مستعمل ہو جاتا ہے؟
جواب:▪️ پانی چار طرح سے مستعمل ہو جاتا ہے:🌸❶ وضو یا غسل کا غسّالہ(یعنی وضو یا غسل کے دوران بدن سے گِرا ہوا پانی) ،❷ تھوڑے پانی میں بے وضو کا وہ بے دھلا عضو ڈالنا جس کو وضو میں دھویا جاتا ہے ،❸ تھوڑے پانی میں بے غسل کا وہ بے دھلا عضو ڈالنا جس کو غسل میں دھویا جاتا ہو ،❹ ثواب کی نیت سے پانی میں ہاتھ ڈالنا جیسے وضو پر وضو کرنا یا کھانا کھانے سے پہلے یا بعد میں بنیت سنت ہاتھ دھونا۔(فرض علوم ، مکتبۃ المدینہ)🌳🌹

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!