Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

اعمال لکھنے والے فرشتوں کی زیارت:

اعمال لکھنے والے فرشتوں کی زیارت:

حضرت سیِّدُنا وہب بن منَبِّہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ” ہمیں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اس جہانِ فانی سے کوچ کرنے والا مرنے سے پہلے ان دونوں فرشتوں کو دیکھ ليتاہے جو اس کے اعمال کو دنیا میں محفوظ کیا کرتے تھے ،اگر وہ شخص بھلائی کے کام کرتا تھا تو فرشتے کہیں گے: ”اللہ عزَّوَجَلَّ تمہیں ہماری طرف سے بہترین جزا عطافرمائے تو نے ہمیں خیر و برکت کی بہت سی مجلسوں میں بٹھایا اورہمارے پاس اعمالِ صالحہ کاذخیرہ جمع کیا۔” اور اگر وہ شخص برے کام کرتا تھا تو فرشتے کہیں گے: ”اللہ عزَّوَجَلَّ تجھے ہماری طرف سے اچھی جزاء نہ دے تو نے ہمیں شر کی بہت سی مجلسوں میں بٹھایا اور بری گفتگوسنوائی۔”اس وقت اس کی آنکھیں پتھرا جاتی ہیں پھر وہ دنیا کی طرف کبھی نہیں لوٹتا ۔

(موسوعۃ لابن ابی الدنیا،کتاب ذکر الموت، باب ملک الموت واعوانہ،ا لحدیث ۲۳۹، ج۶،ص۴۶۶۔حلیۃ الاولیاء،وھیب بن الورد، الحدیث۱۱۷۱۶، ج۸، ص۱۶0، بتغیرٍقلیلٍ)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!