
سوال: تراویح کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:۞☜︎︎︎تراویح ہر عاقل اور بالغ مرد و عورت کے لیے سنتِ مؤکدہ ہے ، اس کا ترک کرنا جائز نہیں۔(در مختار)
سوال: تراویح کی کتنی رکعتیں ہیں؟
جواب:۞☜︎︎︎ تراویح کی بیس رکعتیں ہیں ، سید فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دور میں 20 رکعتیں ہی پڑھی جاتی تھیں۔(السنن الکبریٰ بیہقی)
تراویح کی 20 رکعات ہیں
☜︎︎︎جمہور یعنی اکثر علماء کے مطابق تراویح کی 20 رکعات ہیں۔ (درمختار)
☜︎︎︎حضرت فارقِ اعظم رضی اللہ عنہ کےزمانے میں لوگ 20 رکعات پڑھتے تھے۔(معرفۃ السنن والآثار)
☜︎︎︎حضرت عثمان و علی رضی اللہ عنہما کےدور میں بھی یوں ہی تھا۔(فتح باب العنایہ شرح النقایہ)
☜︎︎︎حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کوحکم دیاکہ وہ رمضان میں لوگوں کو 20 رکعات پڑھائے۔(سنن الکبریٰ)
تراویح کیسے پڑھیں
تراویح کی تمام رکعتیں دو دو کے علاوہ ،چار چار رکعتوں سے بھی پڑھ سکتے ہیں ، حتٰی کہ ایک ساتھ بیس رکعات کی نیت بھی باندھ سکتے ہیں ، جبکہ ہر دو رکعت کے بعد قعدہ کر لیا جائے۔ لیکن ایک ساتھ بیس رکعات پڑھنا مکروہ ہے۔ (درمختار)