Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

اطلاع عام

اطلاع عام 
 سنت جماعت کا بول بالا
وہابیہ کا ہو منہ کالا
’’ الرشاد ‘‘ ماہنامہ ’’ اردو ‘‘ ہانگل ، سنت والجماعت ہانگل کی طرف سے زیر اہتمام عالم دین اسلام اعلٰیحضرت شمس العلماء مولانا مولوی سید مقبول احمد شاہ قادری کشمیری مدظلہ تعالیٰ کے شائع ہو رہا ہے اور اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے اس رسالہ کے طفیل سنت کا بول بالا اطراف و جوانب خصوصاً کرناٹک میں دن دونی رات چوگنی ترقی پر ہے ۔ لہٰذا ہم مسلمانوں سے گذارش کرتے ہیں کہ اس نازک دور میں جبکہ اسلام میں کافی باطل فرقے پیدا ہو چکے ہیں اور عام مسلمانوں کو اپنے مذہب اصلی سے بالکل ہی وقفیت نہیں ہے ، ایسے وقت ان باطل فرقوں سے بچنا بھی کہیں مشکل ہے ، لہٰذا تمام مسلمانوں سے گذارش کرتے ہیں کہ رسالہ ’’ الرشاد ‘‘ آج ہی خریدیں ، اور عین اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہوجائیں ، خاص کر مسلمانان کرناٹک جو مذہب سے بہت دور ہیں اس نادر موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں یہ اللہ ہی کا احسان عظیم ہے کہ کرناٹک سے ایک اردو ماہنامہ شائع ہورہا ہے جو اردو میں شائع ہونے والا پہلا اخبار ہے اور بہترین ترجمان اسلام ہے ۔
’’ الرشاد ‘‘ ہر انگریزی پہلی تاریخ کو پوسٹ کیا جائے گا ، اگر کوئی خریدار بھائی کو وقت مقررہ پر نہ ملے تو بذریعہ کارڈ مطلع فرمائیں تاکہ دوبارہ بھیجا جائے ، ہر وقت پتہ صاف لکھیں ، جواب طلب امور کے لئے ٹکٹ رکھنا ضروری ہوگا ۔
وی پی منگوانے کے بعد نہ چھڑا لینا بدترین اخلاق کا مظہر ہے ۔
جو حضرات اپنے مضامین بغرض اشاعت روانہ کرتے ہیں ان سے درخواست کرتے ہیں کہ نہ چھپنے پر باربار شکایت نہ کریں ، قابل اشاعت ہوں تو ضرور شائع ہوں گے ۔
مندرجہ ذیل پتہ پر 2-4-0روپیہ منی آرڈر فرماکر خریدار ’’ الرشاد ‘‘ بن جائیں ، و ی، پی طلب فرمائیں تو ضرور وصول فرمایئے ۔
’’ الرشاد ‘‘ مسلمانوں کی دینی خدمت کے علاوہ دینوی خدمت بھی کریگا ، 
لہٰذا اپنے اشتہار ’’ الرشاد ‘‘ کے ذریعہ دیجئے ۔
پتہ :۔ مینجر ’’ الرشاد ‘‘ ہانگل ( ضلع دھارواڈ ، صوبۂ بمبئی  )

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!