islam
بیوی کے حُقوق سے متعلِّق 4 فرامینِ مُصْطَفٰے
بیوی کے حُقوق سے متعلِّق 4 فرامینِ مُصْطَفٰے
٭اَلَا وَحَقُّهُنَّ عَلَيْكُمْ اَنْ تُحْسِنُوْا اِلَيْہِنَّ فِيْ كِسْوَتِهِنَّ وَطَعَامِهِنَّیعنی خبردار! بیویوں کا تم پر حق ہے کہ اوڑھنے پہننے اور کھانے پینے کے معاملات میں اُن کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ۔ (1)٭اَكْمَلُ الْمُؤْمِنِيْنَ اِيْمَانًا اَحْسَنُهُمْ خُلُقًا وَخِيَارُكُمْ خِيَارُكُمْ لِنِسَائِهِمْ خُلُقًا یعنی کامل ایمان والے مومنین وہ ہیں جن کے اَخلاق اچھے ہوں اور تم میں بہتر وہ ہیں جو اپنی بیویو ں کیلئے اَخلاقی طور پر اچھے ہوں۔ (2)٭خَيْـرُكُمْ خَيْـرُكُمْ لِاَهْلِهٖ وَاَنَا خَيْـرُكُمْ لِاَهْلِىْیعنی تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنے اہل و عیال کے حق میں بہتر ہو اور میں اپنے اہل و عیال کے حق میں تم سب سے بہتر ہوں ۔ (3)٭عورتوں (یعنی بیویوں )کے معاملے مىں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرو کہ وہ تمہارے زیرِدست ہىں ۔ (4)
________________________________
1 – ترمذی ، کتاب الرضاع ، باب ماجاء فی حق المرأة علی زوجھا ، ۲ / ۳۸۷ ، حدیث : ۱۱۶۶
2 – ترمذی ، کتاب الرضاع ، باب ماجاء فی حق المرأة علی زوجھا ، ۲ / ۳۸۷ ، حدیث : ۱۱۶۵
3 – ابن ماجه ، کتاب النکاح ، باب حسن معاشرة النساء ، ۲ / ۴۷۸ ، حدیث : ۱۹۷۷
4 – مسند احمد ، مسند البصریین ، ۷ / ۳۷۶ ، حديث : ۲۰۷۲۰