Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

دُھوم دَھام سے ولیمہ کرنے کا مُطالَبہ

دُھوم دَھام سے ولیمہ کرنے کا  مُطالَبہ

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرے کے دوران اپنے جانشین مولانا حاجی عُبَیْد رضا عطاری مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی کے ولیمے کے متعلِّق کچھ یوں ارشاد فرمایا : دُھوم دَھام سے ولیمہ کرنے کا  بہت اِصرار رہا۔ کسی نے آفر بھی کی کہ 200 دیگیں بِلا اجُرت پکا دیں گے ، بس دو لاکھ روپے کا  سامان آئے گا۔ میں نے کہا : دو لاکھ روپے تو میرے پاس نہیں ہیں ، مگر میرے لیے دو لاکھ روپے جمع کرنا مُشکل بھی نہیں ہے ، بس یہی ہوگا کہ جس سے کہوں گا اُس کے دل میں میری جو عزّت ہوگی وہ ختم ہوجائے گی ، دو چارسیٹھوں کو فون کردوں گا ، تھوڑی سی خُوشامد کرنا پڑے گی جو کہ میرے مِزاج میں نہیں ہے ، 200 کی جگہ 1200 دیگیں ہوجائیں گی ، یوں میرے بیٹے کا ولیمہ تو دُھوم دَھام سے ہوگا اور آپ لوگ بھی خُوش ہوجائیں گے مگر مجھے اس کیلئے اپنی خُود داری کا سودا کرنا پڑے گا۔ (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!