islam
مہکِ ریاضِ رسولﷺ/ڈاکٹرریاض احمدریاض
مہکِ ریاضِ رسولﷺ/ڈاکٹرریاض احمدریاض
(غلام ربانی فدا)
ڈاکٹرریاض احمدریاضؔ ہمہ جہت ادبی اور سماجی سرگرمیوں، خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں۔۔ اب انھیں اپنے الفاظِ عقیدت ’’مہکِ ریاضِ رسولﷺ‘‘ کے عنوان سے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ اس نعتیہ مجموعے میں شاعر نے اپنی فکر کا جوہر بڑی سادگی اور سلاست کے ساتھ قرطاس پرمنعکس کردیا ہے۔ موضوعات ِ نعت میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عظمتِ شان کے حوالے سے اشعار ہیں دین سے سچی لگن اور دین پر چلنے کی پرخلوص آرزو بھی ڈاکٹر ریاض کے شعری منظر نامے کا حصہ ہیں۔ شاعر کی راست فکری اور سوز ِ دروں نے خلد ِ طیبہ میں قدم رکھنے کی آرزو کو سورج کی چمک اور لفظوں کو عشق نبوی کی مہک عطا کردی ہے، ۔ڈاکٹرریاض کے صفحہائے عقیدت کوپڑھنے کے لئے فن کی نظرنہیں عقیدت کی آنکھ چاہئے۔