Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

روزانہ پڑھنے کے فائدہ مند وظیفے اوراعمال

    ہمارے بعض دوستوں کی فرمائش تھی کہ کتاب کے آخر میں فائدہ مند وظیفے اوراعمال روزانہ پڑھنے کے بھی اورمتبرک تاریخوں اوربڑی راتوں کے بھی بیان کردیے جائیں ۔ کیونکہ لوگ ان سے بے خبر ہیں ۔ میں مسلمانوں کے فائدے کے لیے وہ اعمال جو کہ بفضلہ تعالیٰ سو فیصدکامیاب ہیں اورجس کی مجھ کو میرے ولی نعمت ، مرشد برحق،حضرت صدرالافاضل مولانامحمدنعیم الدین صاحب قبلہ دامت برکاتہم القدسیہ کی طرف سے اجازت ہے خاص لِوَجہِ اللہ بتاتاہوں اورسنی مسلمانوں کو ان کی اجازت دیتاہوں ۔
نوٹ ضروری : ہر عمل کی کامیابی کی دو شرطیں ہیں ۔ اول عامل کا صحیح العقیدہ سنی ہونا اورہر بد مذہب خصوصاًدیوبندی اوروہابی کی صحبت سے بچنا۔ دوم شرعی احکام خصوصاًنماز روزے کا سختی سے پابند ہونا ۔ مریض اگر دوا کرے مگر پرہیزنہ کرے تو دوا فائدہ نہیں پہنچاتی۔ اسی طرح اگر ان مذکورہ اعمال کاکرنے والا یہ دو پرہیز نہ کریگاتو کامیاب نہ ہوگا ۔ دو طرح کے وظیفے بیان کرتاہوں ایک تو روزانہ یا کسی خاص موقعہ پر
پڑھنے کے،دوسرے خاص راتوں اورمتبرک تاریخوں میں پڑھنے کے لئے۔
صبح و شام: نماز فجر اورنماز مغرب کے بعد ہر روز تین بار یہ دعا پڑھے اول وآخر تین تین بار درود شریف اَعُوْذُ بِکَلِمٰتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۔
( الوظیفۃ الکریمۃ ، ص ۴۵)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

پھر یہ پڑھے سَلٰمٌ عَلٰی نُوۡحٍ فِی الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۷۹﴾ (الصفّت : 79)
خدانے چاہا تو زہر یلے جانوروں سانپ بچھو وغیرہ سے محفوظ رہے گا ۔ نہایت مجرب ہے ۔
    روزانہ صبح فجر کی سنتیں اپنے گھر پڑھے اورسنتوں کے بعد اول آخر درود شریف تین تین بار درمیان میں ۷۰بار اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہٖ پڑھے گھر میں بہت برکت رہے گی اورسب گھر والوں میں اتفاق بفضلہ تعالیٰ ہوگا مگر شرط یہ ہے کہ مرد سنت فجر کے بعد فرض مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھے ۔
کھانا کھانے کے وقت :
     بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لاَیَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔  جب کھانا سامنے آجائے تب یہ پڑھ کر کھائے ۔ رب نے چاہا تو وہ کھانا نقصان نہ کرے ۔ دوا پر بھی یہی دعا پڑھ لینی چاہیے ۔
دشمنوں کے شر سے بچنے کے لئے:
     روزانہ صبح وشام اول وآخر درود شریف پڑھ کر ۳بار یہ دعا پڑھے۔ 
 بِسْمِ اللہِ خَیْرُالْاَسْمَآءِ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لاَیَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآءِ۔ ان شاء اللہ عزوجل! دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔
سفر کو جاتے وقت :
    جب گھر سے سفر کے ليے نکلے تو اگر کراہت کا وقت نہ ہو (نفل کی کراہت کا وقت فجر اورعصر کے بعد اوردوپہر میں ہے) تو دو رکعت نفل نماز سفر کی نیت سے پڑھ لے ۔ ہر رکعت میں تین تین بارقل ھواللہ پڑھے اور بعد کو یہ دعا پڑھے اِنَّ الَّذِیۡ فَرَضَ عَلَیۡکَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّکَ اِلٰی مَعَادٍ ؕ ۔ (20 القصص :85)
رب نے چاہا توبخیریت گھر واپس آئے گا۔ اورسب کو خیریت سے پائے گا۔ اوراگر اس وقت نفل مکروہ ہوتو بھی محلہ کی مسجد میں آجائے اوریہ دعا پڑھے ۔
سواری پر سوار ہوتے وقت :
    اگر گھوڑا تانگہ ، ریل موٹر وغیرہ خشکی کی سواری پر سوار ہوتو یہ پڑھ کر بیٹھے۔  سُبْحٰنَ الَّذِیۡ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیۡنَ ﴿ۙ۱۳﴾ ۔( الزخرف:13،14)
    ان شاء اللہ عزوجل! اس سواری میں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی ۔ ہر مصیبت سے محفوظ رہے گا۔ اوردریا کی سواری یعنی کشتی جہاز وغیرہ میں بيھٹتے وقت یہ دعا پڑھ لے وَقَالَ ارْکَبُوۡا فِیۡہَا بِسْمِ اللہِ مَجْرٖؔىھَا وَمُرْسٰىہَا ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۴۱﴾۔ (ھود :41)
ان شاء اللہ عزوجل! ڈوبنے سے بچے گا۔
رات کو سوتے وقت
    اگر سوتے وقت آیۃ الکرسی پڑھ لے تورات بھر وہ مکان چوری آگ اورناگہانی آفات سے محفوظ رہے گا اورپڑھنے والا بدخوابی اورجنات کے خلل سے بچا رہے گا۔ ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے سے إن شاءاللہ عزّوجلّ! خاتمہ بالخیر ہوگا۔ 
(۲)جو شخص سوتے وقت پانچواں کلمہ اور قُلْ یَا ۤاَیُّھَاالْکٰفِرُوْنَ ایک ایک دفعہ پڑھ کر سویا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ مرتے وقت کلمہ نصیب ہوگا مگر چاہے کہ اس کے بعد کوئی دنیاوی بات نہ کرے اگر بات کرنی پڑ جائے تو دوبارہ اس کو پڑھ لے ۔ 
ہر نماز کے بعد لَقَدْ جَاءَ کُمْ رَسُوْلٌ آخر رکوع تک ۔( پ ۱۱ ، التو بۃ :۱۲۸ ، ۱۲۹)
پڑھ لیا جائے تو غیب سے روزی ملے گی اوربہت برکت ہوگی ۔


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

مصیبت زدہ کو دیکھ کر:
    بیمار قرضداریا اورکسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھنی چاہے ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلاَکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً۔  إن شاءاللہ عزّوجلّ! وہ مصیبت اپنے کو کبھی نہ آئے گی ۔
( سنن التر مذی ،کتاب الدعوات ، باب مایقول اذا رأی مبتلی ، الحدیث ۳۴۴۳ ، ج ۵ ، ص ۲۷۳)
نہایت مجرب ہے ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!