Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کلماتِ خیر:

اَز:پیرطریقت،مبلغ اِسلام حضرت علامہ محمدعبدالمبین نعمانی قادری دامت فیوضہم

نحمدہٗ ونصلی ونسلم علیٰ حبیبہ الکریم

وعلیٰ آلـہٖ وصحبـہٖ أجمعـین ، أمـا بعد !

ذکرودعا قربِ خداوندی اور رضاے الٰہی کا بہترین ذریعہ ہیں اور یہ دونوں عمل اِخلاص سے کیے جائیں تو وسیلۂ شرف ہی نہیں، نجات کا بھی سبب ہیں اور دونوں جہان میں سرخروئی کے ضامن۔

بندۂ مومن جب  مصیبت میں گرفتار ہوتا ہے، اَمراض میں مبتلا ہوتا ہے، دنیاوی نقصان اور گھاٹے کا شکار ہوتا ہے تو اسے خدا یاد آتا ہے، اللہ والے یاد آتے ہیں، دفع بلا کے اَذکار اور دعاوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہیے کہ اللہ کا بندہ اپنی حاجت اور ضرورت لے کر آخر جائے کہاں؟ اس کی تو ایک ہی جاے پناہ اور ایک ہی ماویٰ وملجا ہے، مشکلات کے بندذکر الٰہی سے بھی ٹوٹتے ہیں اور دل سے نکلنے والی دعاوں سے بھی۔ خداوند قدوس خود قرآن حکیم میں ارشاد فرماتاہے   :

اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ۝۶۲(سورۂ نمل:۲۷؍۶۲)

(اللہ کے شریک بہتر ہیں)یا وہ (اللہ) جو لاچار کی سنتا ہے جب اسے پکارے اور دور کردیتا ہے برائی اور تمھیں زمین کا وارث کرتا ہے، کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے، بہت ہی کم دھیان کرتے ہو؟۔


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

      اس سے ثابت ہوا کہ جب اللہ ہی مُضطر اور لاچار کی چارہ سازی کرتا ہے تو ہر پریشانی اور حیرانی میں اسی کو یاد کرنا چاہیے اور اسی سے گڑگڑاکر دعائیں مانگنی چاہیے تاکہ سب کے دُکھ درد کو دور کرنے والا اللہ ہمیں بھی مصائب وآلام سے نجات دے اور یہ کہ وہی معبود ہے، کوئی دوسرا نہیں، ہمیں اسی کی عبادت کرنی چاہیے۔

مارکیٹ میں دعاوں کی بہت ساری کتابیں فروخت ہورہی ہیں، جن میں کافی تعداد ایسی کتابوں اور مجموعہ ہاے وظائف کی بھی ہے جو غیر مستند روایات اور موضوع فضائل پر مشتمل ہیں، اس لیے اس کی بڑی ضرورت تھی کہ ایک ایسی مستند کتاب منظر عام پر لائی جائے جو مستند روایات پرمشتمل ہو، اور مختصر بھی ہو،تاکہ بہ آسانی اسے ورد میں لایا جاسکے، نیز بریف کیس میں رکھ کر سفر میں بھی ساتھ رکھاجاسکے۔

لہٰذا اسی مقصد خیر کی تکمیل اور آسانی فراہم کرنے کی غرض سے عزیزی مولانا محمد افروز قادری چریاکوٹی نے قرآن پاک کی مشہور سورتوں اور مسنون دعاوں کو  یک جا  کرکے ایک مجموعۂ وظائف تیار کردیا ہے، جس کا پیارا نام ’کتاب الخیر‘ رکھا ہے جو سراپا خیروبرکت بھی ہے اور آلام ومشکلات کے حل کا ایک بہترین وسیلہ بھی۔


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

      مولانا موصوف کی یہ کتاب پہلے قریباً  دوسو صفحات پر مشتمل کیپ ٹاون، ساؤتھ افریقہ میں بزبان انگریزیشائع ہوکر قبولیت خاص وعام حاصل کرچکی ہے، جس سے حوصلہ پاکر اَب اُردو کے قالب میں ہدیۂ ناظرین کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

          اس سے  قبل مولانا کی بہت سے اہم علمی، فکری اور اِصلاحی موضوعات پر چار درجن سے زائد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، انھیں بھی زیرمطالعہ رکھیے اور دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب دیجیے۔ کتابیں  بہترین دوست ہوا کرتی ہیں، یہ کبھی بے وفائی نہیں کرتیں، اور ان کی صحبت بالکل بے ضرر اور بےحد نفع رساں ہوتی ہے؛ لہٰذا علماے اہل سنت کی کتابوں کوپڑھنے کی عادت ڈالیں، اور اللہ توفیق دے تو اپنے گھرکے کسی گوشے کو لائبریری کی شکل دے کر اس میں اہم دینی واصلاحی کتابوں کا ذخیرہ رکھ چھوڑیں، تاکہ آنے والی نسلیں اپنے ایمان وعقیدہ کی حفاظت وصیانت میں اُن سے خاطر خواہ مدد لے سکیں،اورآپ کی یہ سعی آپ کے لیے بہترین صدقہ جاریہ بنے۔

 اس مجموعے کو اپنے ورد ووظیفے میں شامل کرنے والوں سے گزارش ہے کہ راقم الحروف اور مولف سلمہ کو اپنی نیک دعاوں میں یاد رکھیں اور اس مجموعۂ خیروبرکت کو پھیلانے کی کوشش کریں تاکہ مبتلاے آلام کو آرام نصیب ہو اور آپ کو بھی اَجرآخرت  کا ذخیرہ ہاتھ آئے۔


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

محمدعبدالمبین نعمانی قادری

۲۶؍ذی الحجہ ۱۴۳۸ھ۔۔۔۱۸؍ستمبر۲۰۱۷ء    دوشنبہ مبارکہ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!