Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کتنی قسم کے جانوروں میں زکوٰۃ واجب ہے ؟

3 قسم کے جانوروں میں زکوٰۃواجب ہے جب کہ سائمہ ہوں:
(1)اونٹ(2)گائے(3)بکری
اُونٹ کی زکوٰۃ
اُونٹ کی زکوٰۃکی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے :
    ٭ کم ازکم 5 اونٹوں پر نصاب پورا ہوتا ہے ،پانچ سے کم اونٹوں میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے ۔
    ٭5 سے 25 تک کی زکوٰۃ اس طرح دیں گے کہ ہر5کے بدلے ایک سالہ بکری یا بکرا دیں گے ۔ ایک نصاب سے دوسرے نصاب کی درمیانی تعداد شامل ِ زکوٰۃ نہیں ہوگی مثلاً پانچ کے بعد اگر ایک ،دو،تین یا چار اونٹ زائد ہوں اُن کی زکوٰۃ نہیں دی جائے گی بلکہ دس اونٹ پورے ہونے پر دی جائے گی ۔
    ٭25سے35 تک ایک سالہ مادہ اونٹنی جودوسرے برس میں ہو ،دی جائے گی ۔
    ٭36سے 45تک مادہ اونٹنی جودوسال کی ہوکرتیسرے برس میں ہو ،دی جائے گی ۔
    ٭46سے 60تک مادہ اونٹنی جوتین سال کی ہوکرچوتھے برس میں ہو ،دی جائے گی ۔
    ٭61سے 75تک مادہ اونٹنی جوچار سال کی ہوکر پانچویں برس میں ہو ، دی جائے گی ۔
    ٭76سے 90تک 2مادہ اونٹنیاں جودوسال کی ہوکر تیسرے برس میں ہوں ، دی جائيں گی ۔
    ٭91سے 120تک 2مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہوکرچوتھے برس میں ہوں ،دی جائيں گی ۔
    ٭121سے 145تک 2مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہو کر چوتھے برس میں ہوں اور ہر پانچ پر ایک سالہ بکری یا بکرا دیاجائے ۔مثلاً 125پر2اونٹنیوں کے ساتھ ایک بکری ،130 پر2 اونٹنیوں کے ساتھ دو بکریاں ،135 پر2 اونٹنیوں کے ساتھ تین بکریاں، 140میں2 اونٹنیوں کے ساتھ چار بکریاں۔
    ٭145میں2مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہو کر چوتھے برس میں ہوں اور ایک اونٹ کا بچہ جو ایک سال کا ہوکر دوسرے برس میں ہو، دیا جائے گا۔
    ٭150 اونٹوں پر3مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہوکرچوتھے برس میں ہوں ، دی جائيں گی ۔
    ٭150سے 170تک 3مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہوکرچوتھے برس میں ہوں ،دی جائيں گی اور ہر پانچ پر ایک سالہ بکری یا بکرا دیاجائے ۔مثلاً 155پر 3اونٹنیوں کے ساتھ ایک بکری،160 پر اونٹنیوں کے ساتھ دو بکریاں ،علی ھذاالقیاس۔
    ٭175سے 185تک 3مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہوکرچوتھے برس میں ہوں ،دی جائيں گی اورایک سالہ اونٹنی جو دوسرے سال میں ہودی جائے گی ۔
    ٭186سے 195تک 3مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہوکرچوتھے برس میں ہوں ،دی جائيں گی اورایک اونٹنی جو دو سال کی ہو کر تیسرے سال میں ہو،دی جائے گی ۔
195سے 200تک 4مادہ اونٹنیاں جوتین سال کی ہوکرچوتھے برس میں ہوں ،دے سکتے ہیں ۔اگر چاہیں تو 5مادہ اونٹنیاں جودو سال کی ہوکرتیسرے برس میں ہوں ،دے سکتے  ہیں ۔
    ٭ 200سے 250تک کا حساب اسی طرح سے کیا جائے گا جس طرح 150سے200 تک کیا گیا ہے ۔
(الفتاوٰی الھندیہ،کتاب الزکوٰۃ،الباب الثانی،الفصل الثانی ،ج۱، ص۱۷۷، الدرالمختار،کتاب الزکوٰۃ،باب نصاب الابل،ج۳،ص۲۳۸)
مزید آسانی کے لئے نیچے دیا گیا جدول ملاحظہ کیجئے :
    اونٹوں کی تعداد زکوٰۃ
5 سے9 تک ایک بکری 
10سے14 تک دوبکریاں 
15 سے19 تک تین بکریاں 
20 سے24 تک چار بکریاں 
25 سے35 تک  اونٹ کا ایک سال کا مادہ بچہ 
36 سے45 تک اونٹ کا دو سال کا مادہ بچہ 
46 سے60 تک تین سال کی اونٹنی 
61 سے75 تک چار سال کی اونٹنی 
76 سے90تک دو، دو سال کی دو اونٹنیاں 
91سے120تک تین، تین سال کی دو اونٹنیاں

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!