Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

منقبت حضور شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مد ظلہٗ علینا

منقبت حضور شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی مد ظلہٗ علینا

جاں گُسل وقت کا انجام ہیں شیخ الاسلام 
صبر ائے دل کہ لب بام ہیں شیخ الاسلام
تو ہے سورج تری کرنوں کا ہے شہرہ ہر سو
سب مخالف ترے گمنام ہیں شیخ الاسلام
تیرے فتوؤں کو جو سمجھے ہی نہیں آج تلک 
علم میں اپنے وہ سب خام ہیں شیخ الاسلام
ہیں ترے عجز کی تلوار سے ریزہ ریزہ
کبر و نخوت کے جو اصنام ہیں شیخ الاسلام
مرے حق میں بخدا غوثِ زمانہ ہے تو
مرے سب کام ترے نام ہیں شیخ الاسلام
قیسؔ کیا سونچتے ہوعشق نوردی کے لئے
سالکِ عشق کا احرام ہیں شیخ الاسلام 

از:مولاناسید محمد محی الدین شاہ قیسؔ

نگراں جامعہ خدیجہ للبنات تڑس ،تعلقہ شیگاؤں، کرناٹک

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!