Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سنن طواف

طواف کے اول و آخر حجراسود کو بوسہ دینا،حج اور عمرہ کے طواف میں تمام پھیروں کو بحالت اضطباع کرنا اور ان طوافوں کے اول تین پھیروں میں رمل کرنا، طواف کی ابتداء حجراسود سے کرنا، طواف شروع کرتے وقت حجراسود کے مقابل آنے سے قبل کھڑے ہو کر رفع یدین کر کے تکبیر تحریمہ کہنا،بعد ازاں حجراسود کے مقابل آکر کندھوں تک ہاتھ اٹھا کر بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ وَ لِلہِ الْحَمْدُ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ کہہ کر سلام کرنا، پھیروں کو پے در پے بلافصل کرنا، وقفہ یا قلیل آرام پانی پینے کے لیے کرنا جائز ہے ہاں زیادہ وقفہ نہ کرے، مثلاً پاخانہ پیشاب کے لیے جانا یا وضو جاتا رہا تو وضو کے لیے جانا، یہ سب جائز ہیں، واپس آکر پھیرے پورے کر لے، نجاست حقیقی سے بدن اور کپڑوں کا پاک ہونا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!