islam
شکریہ ادا کرنے کا طریقہ:
شکریہ کسی چیز کا بدلہ دے کر یا تعریف یا دعا کر کے ادا کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ترمذی شریف کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ،
(4)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکا فرمانِ عالیشان ہے :”جسے کوئی چیز عطا کی گئی اگر وہ استطاعت رکھے تو اس کا بدلہ دے، اگر استطاعت نہ ہو تو اس کی تعریف کر دے کیونکہ جس نے تعریف کی اس نے شکر ادا کیا اور جس نے اسے چھپایا اس نے ناشکری کی۔”
(جامع الترمذی،ابواب البر والصلۃ،باب ماجاء فی المتشبع۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۰۳۴،ص۱۸۵۵)
مگر ان کا یہ استدلال ان کا مؤ يد نہیں بلکہ اسے ہماری بیان کردہ تفصیل ہی پر محمول کیا جائے گا۔