Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

نعتِ رسول صلی اللہ عليہ وسلم پڑھنا اور اس کی فضیلت  و اہمیت

نعتِ رسول صلی اللہ عليہ وسلم پڑھنا اور اس کی فضیلت  و اہمیت

سید المحبوبین صلی اللہ عليہ وسلم کا ذکر نورِ ایمان وسُرورِ جان ہے اور آپ کا ذکر بعینہ ذکرِ رحمن عزوجل ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ ؕ﴿۴﴾ ترجمہ کنزالایمان : اور ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کردیا۔(پ۳۰،الم نشرح:۴)۔۔۔۔۔۔”
حدیث شریف میں ہے کہ اس آیت کریمہ کے نزول کے بعد سیدنا جبرائیل امین علیہ السلام حاضرِ بارگاہ ہوئے اور عرض کی :”آپ کا رب فرماتا ہے کیا تم جانتے ہو کہ میں نے کیسے بلند کیا تمہارے لئے تمہارا ذکر ؟” نبی کریم صلی اللہ عليہ وسلم نے جواب دیا ،”اللہ اعلم۔”ارشاد ہوا :”اے محبوب میں نے تمہیں اپنی یادوں میں سے ایک یادکیا کہ جس نے تمہارا ذکر کیا بے شک اس نے میرا ذکر کیا ۔” (ماخوذ من فتاویٰ رضویہ ،ج ۱۰،نصف آخر ،ص ۱۴۵)
حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ مسجد نبوی شریف میں منبر شریف پر کھڑے ہوکر نعتِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم پڑھا کرتے تھے اور سننے والوں میں ہمارے آقا ومولیٰ صلی اللہ عليہ وسلم بھی شامل ہوتے تھے ۔ آپ صلي الله علي وسلم فرمایا کرتے :”اے اللہ ! روح القدس کے ذریعے حسان کی مدد فرما۔”ذوق میں اضافے کے لئے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا ایک نعتیہ شعر ملاحظہ

ہو،آپ فرماتے ہیں ،

واحسن منک لم ترقط عینی واجمل منک لم تلد النساء
خلقت مبراء من کل عیب کانک قد خلقت کماتشاء

ترجمہ:
۱) آپ سے بڑھ کر کوئی حسین کبھی میری آنکھ نے دیکھا ہی نہیں ،
۲) آپ سے بڑھ کر حسین وجمیل کسی عورت نے نہیں جنا،
۳) آپ ہر عیب سے پاک پیدا کئے گئے ہیں ،
۴) گویا کہ آپ کو ویسا ہی پیدا کیا گیا جیسا آپ چاہتے تھے ۔
(سبحان اللہ عزوجل )
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان نعتِ رسول ِ مقبول صلی اللہ عليہ وسلم میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!