Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ولیمہ

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ولیمہ

اُن دنوں میں بھی کہ جب ٹیبل کرسیاں سجا کر بڑے کَرّو فر کے ساتھ ولیمے کئے  جاتے تھے ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا ولیمہ شب زِفاف کے دوسرے دن سنّت کے مطابق ایسی سادَگی کے ساتھ ہوا تھا کہ جس طرح نیاز وغیرہ میں کھلایا جاتا ہے اسی طرح مہمانوں کو دَری پر بٹھا کر تھالوں میں کھانا پیش کیا گیا ۔ کھانے میں صرف اَکْنی چاول (یعنی پلاؤ )اور زَردہ تھا۔ مکان کے بیرونی حصّے پر کسی قسم کی مُروّجہ سجاوٹ یا بَرقی قُمقُموں (Electric Lights)کی ترکیب نہ تھی ، ٹیپ پر صِر ف نعتیں چلانے کا سلسلہ تھا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مزید فرماتے ہیں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شبِ زِفاف کی صبح مسجد نور میں (جہاں امامت کی ذِمّہ داری تھی)نمازِ فجر کی اِمامت کی سعادت پائی۔ (1)
________________________________
1 –   تذکرۂ امیرِ اہلسنّت ، قسط : ۳ ، ص ۲۵ ، ۲۶بتقدم و تاخر

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!