اَعرابی نے غلطی پکڑ لی (حکایت )
اَعرابی نے غلطی پکڑ لی (حکایت )
حضرت سیِّدُناامام اَصْمَعِی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی کا بیان ہے :ایک دن میں سورۂ مائدہ کی تلاوت کررہا تھا اور میرے ساتھ ایک اَعرابی موجود تھا،جب میں اس آیت پر پہنچا: وَاللہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۳۸﴾ (ترجمہ کنزالایمان:اور اللّٰہ غالب حکمت والا ہے ۔ (پ۶، المائدہ:۳۸)) تو غلطی سے ’’واللّٰہ غَفُورٌ رَّحِیمٌ‘‘ پڑھ دیا۔اَعرابی نے پوچھا: یہ کس کا کلام ہے؟میں نے کہا:اللّٰہعَزَّوَجَلَّکا کلام ہے۔اس نے کہا:دوبارہ پڑھو۔
میں نے دوبارہ وہی غلطی کردی، پھر میں اپنی غلطی سے آگاہ ہوا تو دُرُست پڑھا۔ اَعرابی نے کہا: اب تم نے دُرُست پڑھا ہے۔میں نے پوچھا:تمہیں اس غلطی کا کیسے پتہ چلا؟ اس نے کہا:اے شخص !اللّٰہعَزَّوَجَلَّغالب حکمت والا ہے اس لئے چور کے ہاتھ کاٹنے کا حکم فرمایا،اگر وہ اسے بخش دیتا اور رحم فرماتا تو ہاتھ کاٹنے کا حکم نہ دیتا۔ (تفسیر کبیر،۴/۳۵۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد