Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ایک انصاریہ عورت رضی ﷲ تعالیٰ عنہا

   مدینہ کی ایک عورت جو انصار کے قبیلہ کی تھیں ان کو یہ غلط خبر پہنچی کہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم جنگ احد میں شہید ہوگئے ہیں تو یہ بے قرار ہو کر گھر سے نکل پڑیں اور میدان جنگ میں پہنچ گئیں وہاں لوگوں نے ان کو بتایا کہ اے عورت! تیرے باپ اور بھائی اور شوہر تینوں اس جنگ میں شہید ہو گئے یہ سن کر اس نے کہا کہ مجھے یہ بتاؤ میرے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا کیا حال ہے؟ جب لوگوں نے بتایا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم اگرچہ زخمی ہوگئے ہیں مگر الحمد ﷲ کہ زندہ سلامت ہیں (السیرۃ النبویۃ لابن ھشام،غزوۂ احد،باب شأن المرأۃ الدیناریۃ،ج۳،ص۸۶)
تو بے اختیار اس کی زبان سے اس شعر کا مضمون نکل پڑا کہ۔
تسلی ہے پناہ بیکساں زندہ سلامت ہے
کوئی پروا نہیں سارا جہاں زندہ سلامت ہے
    اﷲاکبر! ایسی شیر دل اور بہادر عورت کا کیا کہنا؟ باپ اور شوہر اور بھائی تینوں کے قتل ہوجانے سے صدمات کے تین تین پہاڑ دل پر گر پڑے ہیں مگر محبت رسول صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم كے نشہ میں اس کی مستی کا یہ عالم ہے کہ زبانِ حال سے یہ نعرہ اس کی زبان پر جاری ہے کہ۔
میں بھی اور باپ بھی شوہر بھی برادر بھی فدا
اے شہ ديں تیرے ہوتے ہوئے کیا چیز ہیں ہم

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!