بدن پر ہلکا اور میزان میں بھاری

بدن پر ہلکا اور میزان میں بھاری

حضرت سیِّدُناابوذَرغِفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حُضُور نبی رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشادفرمایا:’’ کیامیں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جوبدن پرہلکااورمیزانِ عمل میں بھاری ہو؟‘‘میں نے عرض کی:کیوں نہیں۔ ارشاد فرمایا:’’وہ خاموش رہنا،حسنِ اخلاق اپنانااور فُضُول کاموں کو چھوڑنا ہے۔‘‘(۱)

آسان عبادت

حضرت سیِّدُناصَفوان بنسُلَیْم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حُضُورنبی اَکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:’’میں تمہیں ایسی عبادت کے بارے میں نہ بتاؤں جو بہت آسان اور بدن پر نہایت ہلکی ہو؟وہ خاموشی اور حسنِ اخلاق ہے۔‘‘(۲)

خاموش رہنے کی نصیحت

حضرت سیِّدُناابوذَرغِفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:یارَسُوْلَ اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے کوئی نصیحت فرمائیے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’میں تمہیں حسنِ اَخلاق اپنانے اورخاموش رہنے کی نصیحت کرتا ہوں،یہ دونوں عمل بدن پر سب سے ہلکے اور میزان(Scale) میں بہت بھاری ہیں۔‘‘(۳)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… موسوعۃ ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت واٰداب اللسان،۷/ ۸۷،حدیث:۱۱۲
2… موسوعۃ ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت واٰداب اللسان،۷/ ۴۶،حدیث:۲۷
3… کنزالعمال،کتاب الاخلاق،من قسم الافعال،۳/ ۲۶۵،حدیث:۸۴۰۲

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *