islam
جا کے صبا تو کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ازمولانا جمیل الرحمٰن بریلوی علیہ الرحمۃ
جا کے صبا تو کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم لاکے سنگھا خوشبوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
چاک ہے ہجر سے اپنا سینہ دل میں بسا ہے شہر مدینہ چشم لگی ہے سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
رنگ ہے ان کا باغ جہاں میں ان کی مہک ہے خلد وجناں میں سب میں بسی خوشبوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہونہ کبھی تاحشرنمایاں ایسا ہلال عید ہو قرباں دیکھے اگر ابروئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
تشنہ دہانو غم ہے تمہیں کیا ابر کرم اب جھوم کے برسا لو وہ کھلے گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
شمس وقمر میں ارض وفلک میں جن وبشر میں حوروملک میں سایہ فگن ہے روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دین کے دشمن ان کو ستائیں دیتے رہیں یہ سب کو دعائیں سب سے نرالی خوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہو نہ جمیل قادری مضطر ہاتھ اٹھا کر حق سے دعا کر مجھ کو دکھا دے کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم