Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حضرت ام کلثوم بنت عقبہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا

  یہ مکہ مکرمہ میں مسلمان ہوئیں اور چونکہ مفلسی کی وجہ سے سواری کا انتظام نہ ہو سکا اس لئے پیدل چل کر انہوں نے ہجرت کی اور مدینہ منورہ پہنچ کر حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے بیعت ہوئیں مدینہ میں ان سے حضرت زید بن حارثہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے نکاح فرمالیا پھر جب وہ جنگ ،،موتہ،، میں شہید ہوگئے تو ان سے جنتی صحابی حضرت زبیر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے نکاح فرما لیا پھر طلاق دے دی تو دوسرے جنتی صحابی حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ان سے نکاح فرمالیا اور ان کے شکم سے ابراہیم و حمید دو فرزند پیدا ہوئے پھر جب حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی وفات ہوگئی تو فاتح مصر حضرت عمرو بن العاص رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ان سے نکاح کیا اور چند مہینے زندہ رہ کر وفات پا گئیں یہ حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی ماں کی طرف سے بہن ہیں ۔
 (الاستیعاب ،کتاب کنی النساء،باب الکاف۳۶۳۷،أم کلثوم بنت عقبۃ،ج۴،ص۵۰۸)
تبصرہ:۔مسلمان بہنو! غور کرو کہ انہوں نے اسلام کی محبت میں اپنے گھر اور وطن کو چھوڑ کر پیدل ہجرت کی اور مدینہ جا کر حضور اقدس صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے بیعت ہوئیں پھر یہ غور کرو کہ انہوں نے یکے بعد دیگرے چار شوہروں سے نکاح کیا اس میں ان عورتوں کے لئے بہت بڑا سبق ہے جو دوسرا نکاح کرنے کو عیب سمجھتی ہیں اور پوری عمر بلا شوہر کے گزار دیتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!