Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
سنت وظیفے

دنیا اور آخرت میں کامیابی کے سنت نسخے

دنیا و آخرت کے کاموں پر کفایت کا نبوی نسخہ

صبح و شام سات مرتبہ پڑھیں

💞حسبیی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت و ھو رب العرش العظیم💞

ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہی مجھے کافی ہے، اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عظیم عرش کا مالک ہے۔

فضیلت: جو شخص صبح اور شام کے وقت یہ دعا سات مرتبہ پڑھ لے تو اللہ تعالىٰ اس کے دنیا و آخرت کے کاموں میں کفایت کرے گا۔
مذکورہ دعا چاہے سچے دل سے پڑھے یا جھوٹے دل سے پڑھے ،پریشانی دور ہوگی (حیاۃ الصحابہ ج3ص342)
مستجاب الدعوات ہونے کا نبوى نسخہ

💕الھم مغفرلی و للمؤمنین والمومنات والمسلمین والمسلمات💕

ترجمہ: اے اللہ ! میری اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کی اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کی مغفرت فرما۔

فضیلت: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص دن میں 27 یا25 مرتبہ تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے مغفرت کی دعا مانگے گا وہ اللہ تعالىٰ کے نزدیک ان مستجاب الدعوات (جن کی دعائیں اللہ تعالیٰ کے یہاں مقبول ہوتی ہیں) لوگوں میں شامل ہوجائے گا جن کی دعاؤں سے زمین والوں کو رزق دیا جاتا ہے۔
(حصن حصین ص76)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرما دے اور دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرمائے آمین یارب العالمین
💞🤲💞🤲💞🤲💞🤲💞

2 Comments

  1. ماشاءالله الله تعالیٰ آپ کی اس محنت کو قبول فرماے ۔خوشی ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!