Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
مسائل و فضائل

سیِّد ِ عالَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم کی سخاوت:

سیِّد ِ عالَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم کی سخاوت:

حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم بھلائی میں تمام لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان المبارک میں جب حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے ملا قا ت کرتے تواور زیا دہ سخاوت فرمایا کرتے، اور حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے ماہِ رمضا ن کی ہر رات ملا قا ت کیا کرتے یہاں تک کہ پورا مہینہ گزر جاتا۔ حضور نبئ پاک،صاحب ِ لولاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اُن کے ساتھ قرآنِ پاک کا دَور فرما تے۔ جب حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم سے ملتے تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ بھلائی میں سخاوت فرماتے۔”

(صحیح البخاری،کتاب الصوم، باب اجود ماکان النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم یکون فی رمضان،الحدیث۱۹0۲،ص۱۴۸)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!