Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.

شہنشاہِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا سب سے بڑا ولیمہ

شہنشاہِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا سب سے بڑا ولیمہ

آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے تمام ولیموں میں سے جو سب سے بڑی دعوتِ ولیمہ فرمائی وہ بھی ایک بکری کے گوشت سے زیادہ کی نہ تھی جیساکہ حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسولُ الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جتنا بڑا ولیمہ حضرت سیّدتُنا زینب بنتِ جَحْش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کو حِبالۂ عَقْد میں لینے کے موقع پر کیا تھا اتنا بڑا ولیمہ تمام ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ  میں سے کسی کا بھی نہیں تھا اور وہ بڑا ولیمہ پوری ایک بکری کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ (1)
________________________________
1 –   بخاری ، کتاب النـکاح ،  باب الولیـمة ولوبشاة ،  ۳ / ۴۵۳ ، حـدیث : ۵۱۶۸
error: Content is protected !!