کم بولنے والے کم ہیں – افضل ایمان

کم بولنے والے کم ہیں

حضرت سیِّدُنااَنَس بن مالک اورحضرت سیِّدُناعبْدُاللّٰہبن عُمَررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ حُضُورنبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’خاموشی حکمت ہے اوراس پر عمل کرنے والے کم ہیں۔‘‘(۲)

افضل ایمان

حضرت سیِّدُنامُعاذبن جَبَل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حُضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے افضل ایمان کے بارے میں پوچھاتو ارشادفرمایا:’’افضل ایمان یہ ہے کہ تم اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے محبت کرواوراسی کے لئے بُغض رکھواور اپنی زبان اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذکر سے تَر رکھو۔‘‘عرض کی: یارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس کے ساتھ اورکیا ہے؟ ارشاد فرمایا:’’لوگوں کے لئے وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہواور جو اپنے لئے ناپسندرکھتے ہو وہ دوسروں کے
لئے بھی ناپسند جانواور اچھی بات کرو یا خاموش رہو۔‘‘(۱)

’’دعائے مصطفٰے‘‘کس کے لئے؟

حضرت سیِّدُنااَنَس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حُضُورنبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تین بار یہ بات ارشادفرمائی : ’’ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس پررحم فرمائے!جوبات کرتا ہے توفائدہ(یعنی ثواب)پاتاہے اورخاموش رہتاہے تو سلامت رہتاہے۔‘‘(۲)

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… شعب الایمان،باب فی حفظ اللسان،فصل فی فضل السکوت عمالایعنیہ،۴/ ۲۶۴،حدیث:۵۰۲۶
2… مسندشھاب،الصمت حکم وقلیل فاعلہ،۱/ ۱۶۸،حدیث:۲۴۰

 

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… مسندامام احمد،مسندالانصار،حدیث معاذبن جبل،۸/ ۲۶۶،حدیث:۲۲۱۹۳
2… مسندحارث،باب رحم اللّٰہ عبداقال فغنم اوسکت فسلم،۱/ ۳۹،حدیث:۵۸۲

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!