کن لوگوں کی دعا رد نہیں ہوتی:
کن لوگوں کی دعا رد نہیں ہوتی:
منقول ہے کہ ”تین قسم کے لوگوں کی دعا رد نہیں ہوتی:(۱)۔۔۔۔۔۔ روزہ دار یہاں تک کہ افطار کرے (سنن ابن ماجۃ، ابواب الصیام،باب فی الصائم لا ترد دعوتہ ، الحدیث۱۷۵۲،ص۲۵۸۱) (۲)۔۔۔۔۔۔ مریض یہاں تک کہ تندرست ہوجائے اور (۳) ۔۔۔۔۔۔حاجی یہاں تک کہ واپس آجائے۔” (شعب الایمان للبیھقی، باب فی الرجاء من اللہ،الحدیث۱۱۲۵،ج۲،ص۴۶)
نیکیاں کمانے اور گناہ دھونے کا نسخہ:
منقول ہے کہ جو اچھی طرح وضو کرے پھررُکنِ یَمانی کے پاس آئے اور بوسہ دے کر کہے: ”بِسْمِ اللہِ وَاللہُ اَکْبَرُ اَشْھَدُ اَنْ لَّا ۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ تورحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے۔اورجب وہ بیت اللہ شریف کاطواف کرتا ہے تو اللہ عزَّوَجَلَّ اس کے لئے ہرقدم کے عوض سترہزارنیکیاں لکھتا اور سترہزارگناہ مٹا دیتاہے۔
(التر غیب والترھیب،کتاب الحج ،باب التر غیب فی الطواف ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث ۱۷۷۳،ج۲،ص۹۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کئے گئے فوائد و منافع کو غنیمت جانو۔ جس نے محنت و کوشش کی اس نے پالیا۔بیدا ر شخص سونے والے کی طرح نہیں اور ان فضائل وفوائد کوپانے کے لئے شیر کی طرح چوکنا ہونا ضروری ہے۔جس نے ذکر کا چراغ روشن کیا اس کے سامنے راستے کے نشانات ظاہر ہو گئے اورجو شوق کے جنگل میں پردیسی بن گیااس کے لئے مکانات ظاہر ہوگئے ۔