Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

امامِ شافعی رضی اللہ تعا لٰی عنہ کی چند دعائیں

امامِ شافعی رضی اللہ تعا لٰی عنہ کی چند دعائیں

آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کئی اشعار اور دعائیں ارشاد فرمائی ہیں۔ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مروان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں: میں حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کے علمی حلقہ میں بیٹھتا اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سیکھ کر لکھا کرتا۔ ایک صبح میں اپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس حاضر ہوا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مسجد میں موجود پایا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نماز ادافرمارہے تھے۔ میں بیٹھ گیا حتی کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نماز سے فارغ ہوئے تو دعائیں فرمائیں ۔ان میں سے کچھ میں نے یاد کر لیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے:

”اَللّٰھُمَّ امْنُنْ عَلَیْنَا بِصَفَاءِ الْمَعْرِفَۃِ وَھَبْ لَنَا تَصْحِیْحَ الْمُعَامَلَۃِ فِیْمَا بَیْنَنَا وَبَیْنِکَ عَلَی السُّنَّۃِ وَارْزُقْنَا صِدْقَ التَّوَکُّلِ عَلَیْکَ وَحُسْنِ الظَّنِّ بِکَ وَامْنُنْ عَلَیْنَا بِکُلِّ مَا یُقَرِّبُنَااِلَیْکَ مَقْرُوْنًا بِعَوَافِی الدَّارَیْنِ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

یعنی اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !ہم پر احسان فرماتے ہوئے خالص معر فت عطا فرما۔ہمیں ان معاملات کی درستگی عطافرماجو ہمارے اور تیرے درمیان ہیں۔اور اپنی ذات پر سچاتوکل اور حسنِ یقین عطافرما۔اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ! اپنی خاص رحمت سے ہمیں ہر وہ بھلائی عطا فرما جو دنیا وآخرت کی عافیتوں کے ساتھ ساتھ تیرا قرب بخشے۔”(آمین)
حضرت عبداللہ علیہ رحمۃ اللہ فرماتے ہیں: ”جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دعا سے فارغ ہوئے تو مسجد سے باہر تشریف لے گئے۔ میں بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے ہو لیا۔ پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ٹھہر گئے اور آسمان کو دیکھ کر زیرِلَب کچھ اشعار پڑھنے لگے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!