Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ایک عجیب چٹان

حضرت جابر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے بیان فرمایا کہ خندق کھودتے وقت ناگہاں ایک ایسی چٹان نمودار ہو گئی جو کسی سے بھی نہیں ٹوٹی جب ہم نے بارگاہ رسالت میں یہ ماجرا عرض کیا تو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اٹھے تین دن کا فاقہ تھا اور شکم مبارک پر پتھر بندھا ہوا تھاآپ نے اپنے دست مبارک سے پھاوڑا مارا تو وہ چٹان ریت کے بھربھرے ٹیلے کی طرح بکھر گئی۔(1)(بخاری جلد۲ ص۵۸۸ خندق)
اور ایک روایت یہ ہے کہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس چٹان پر تین مرتبہ پھاوڑا ماراہر ضرب پر اس میں سے ایک روشنی نکلتی تھی اور اس روشنی میں آپ نے شام و ایران اور یمن کے شہروں کو دیکھ لیااور ان تینوں ملکوں کے فتح ہونے کی صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو بشارت دی۔(2)(زُرقانی جلد۲ ص۱۰۹ و مدارج ج۲ ص۱۶۹)
اور نسائی کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مدائن کسریٰ و مدائن قیصر و مدائن حبشہ کی فتوحات کا اعلان فرمایا۔(3)(نسائی ج۲ ص۶۳)
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب المغازی،باب غزوۃ الخندق…الخ،الحدیث:۴۱۰۱،ج۳، ص۵۱ملتقطاً والمواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب غزوۃ الخندق…الخ،ج۳،ص۲۷
2۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب غزوۃ الخندق…الخ، ج۳،ص۳۱
3۔۔۔۔۔۔سنن النسائی،کتاب الجھاد،باب غزوۃ الترک والحبشۃ،الحدیث:۳۱۷۳،ص۵۱۷ملخصاً

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!