islam
خارش مُسَلَّط کر دی جائے گی
خارش مُسَلَّط کر دی جائے گی
مسلمانوں کو تکلیف دینے والے جہنم جیسے مقامِ عذاب میں مزید عذابات کا سامنا بھی کریں گے چنانچہ حضرت سیِّدُنا مجاہدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں :جہنمیوں پر ایک قسم کی خارش مُسَلَّط کر دی جائے گی، جس کی وجہ سے وہ اپنے بدنوں کوکُھجائیں گے یہاں تک کہ ان میں سے کسی کی ہڈی ظاہر ہو جائے گی تو ندا کی جائے گی:اے فلاں ! کیا تجھے اس کی وجہ سے تکلیف ہو رہی ہے؟ وہ کہے گا:ہاں!تو ندا دینے والا کہے گا : یہ اس کا بدلہ ہے جو تم مسلمانوں کو تکلیف دیتے تھے۔ (احیاء علوم الدین،کتاب آداب الالفۃ، الباب الثالث،۲/۲۴۲)