Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamنعتیہ ادبی

نعت شاعر حشمت رضا ساحل سیونڈیہہ

رفعت ذات  پیمبر لکھ یہی تو نعت ہے
بعد خالق سب سے برتر  لکھ یہی تو نعت ہے
ہم گنہگاروں کی خاطر سرور دینا و دیں
پیٹ پر باندھے ہیں پتھر  لکھ یہی تو نعت ہے
چاند کیسے ہو گیا آدھا ادھر آدھا ادھر
مصطفیٰ کا حکم پا کر لکھ یہی تو نعت ہے
زلف ختم المرسلیں اللیل ہے رب کی قسم
الضحیٰ روئے منور لکھ یہی تو نعت ہے
جن کو خالق نے بنایا مالک دوجہاں
تھی چٹائی ان کا بستر  لکھ یہی تو نعت ہے
مصطفیٰ کے چار جانب کون تھے ہجرت کی شب
حضرت صدیق اکبر لکھ یہی تو نعت ہے
چاند، سورج اور ستاروں سے ملاتے ہیں نظر
رات دن طیبہ کے کنکر لکھ یہی تو نعت ہے
حشمت رضا ساحل سیونڈیہہ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!