Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamمضامین

روشن ہا تھ

روشن ہا تھ

حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب اللہ تعالیٰ نے فرعون کی ہدایت کے لئے اُس کے دربار میں بھیجا تو دو معجزات آپ کو عطا فرما کر بھیجا۔ ایک ”عصا”دوسرا ”یدبیضا”(روشن ہاتھ)حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے گریبان میں ہاتھ ڈال کر باہر نکالتے تھے تو ایک دم آپ کا ہاتھ روشن ہو کر چمکنے لگتا تھا، پھر جب آپ اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال دیتے تو وہ اپنی اصلی حالت پر ہو جایا کرتا
تھا۔ اس معجزہ کو قرآنِ عظیم نے مختلف سورتوں میں بار بار ذکر فرمایا ہے۔ چنانچہ سورہ طٰہٰ میں ارشاد فرمایا کہ:۔
وَاضْمُمْ یَدَکَ اِلٰی جَنَاحِکَ تَخْرُجْ بَیۡضَآءَ مِنْ غَیۡرِ سُوۡٓءٍ اٰیَۃً اُخْرٰی ﴿ۙ22﴾لِنُرِیَکَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْکُبْرٰی ﴿ۚ23﴾
ترجمہ کنزالایمان:۔اور اپنا ہاتھ اپنے بازو سے ملا خوب سپید نکلے گا بے کسی مرض کے ایک اور نشانی کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں۔ (پ16،طہ:22،23)
اسی معجزہ کا نام ”یدبیضا”ہے جو ایک عجیب اور عظیم معجزہ ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دستِ مبارک سے رات اور دن میں آفتاب کی طرح نور نکلتا تھا۔  (تفسیر خزائن العرفان ،ص۵۶۳،پ۱۶،طہ۲۲ )

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!