Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ساس بہو میں اختلاف کی بنیادی وجہ

ساس بہو میں اختلاف کی بنیادی وجہ

عموماً ساس بہو میں نا اتفاقی اور کشیدگی کی بُنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ شادی سے پہلے لڑکے کی زیادہ اپنائیت ماں کے ساتھ ہوتی ہے اور وہ اس کے حُقوق ادا کرتا ہے مگر شادی کے بعد وہ ماں کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی کے حُقوق بھی ادا کرتا ہے تو ماں شاید یہ محسوس کرتی ہے کہ بیٹے کی توجّہ اس سے ہٹ کر صرف بہو کی ہی طرف ہوگئی ہے اور میرے حُقوق ادا کرنے کے بجائے اسی کے حُقوق پورے کرتا ہے۔ ایسی صورت میں بیٹے کو چاہئے کہ وہ اپنے والدین کے حُقوق پورے طریقے سے ادا کرے  اور ایسا کوئی انداز اختیار نہ کرے جس سے والدین یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ اِس کے دل میں ہماری اہمیَّت کم ہوگئی ہے۔ ساس کو بھی چاہئے کہ وہ اس بات کو اپنے ذہن میں نہیں آنے دے اور یہ سوچے کہ بیٹے پر اب زیادہ ذمے داری آگئی ہے ممکن ہے کہ جسمانی اور ذہنی تھکن کی وجہ سے وہ پہلے کی طرح مجھے وقت نہیں دے پاتا ہو۔ نیز بہو کو بھی چاہئے کہ وہ ساس کی عزّت و خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے ، مختلف کاموں میں ساس سے مشورہ طلب کرے ،  میکے وغیرہ جانے کیلئے شوہر کی اجازت کے ساتھ ساتھ اَخلاقی طور پر اپنی ساس سے بھی اجازت لے لے ، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ حکمتِ عملی اختیار کی جائے تو فائدہ ہی ہوگا۔ 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!