islam
سسرال کے متعلِّق بچیوں کو نصیحت کیجئے
سسرال کے متعلِّق بچیوں کو نصیحت کیجئے
خاص طور پر ماں کو اپنی بچّی کی تَرْبِیَت پر بھرپور توجّہ دینے کی ضرورت ہے اور جب اس کی شادی کے دن قریب ہوں تو یہ باتیں بھی اُسے سمجھائے کہ شادی کے بعد اپنے شوہر کے کھانے پینے ، اوڑھنے پہننے اور آرام کا خیال رکھے ، گھر کی صفائی ستھرائی کا اِہْتِمام رکھے ، اُس کے ماں باپ کی اپنے والدین کی طرح عزّت کرے ، ان کی مناسب خدمت کرتی رہے ، اپنی نَنْدوں سے حسنِ سُلوک کرے ، دیورانی اور جٹھانی سے بھی بنا کر رکھے ، اُن سے اُلجھنے سے بچے ، اپنے دیگر سُسرالی رشتے داروں کا بھی احترام کرے ، خاص طور پر شوہر کے ذہنی اور جسمانی سُکون کا خیال رکھے ، گھریلو اَخْراجات میں اسکی مالی حالت کو پیشِ نظر رکھے ، اس کی آمدنی پر اپنی غیر ضروری خواہشوں اور فرمائشوں کا بوجھ نہ ڈالے بلکہ کفایت شعاری سے کام لیتے ہوئے ضروریات کا دائرہ بھی مَحْدود سے مَحْدود تَر رکھے ، شوہر کام کاج سے فارغ ہو کر جب تھکا ہارا گھر آئے تو آتے ہی گھریلو مسائل اور اُلجھنوں کے بارے میں گفتگو نہ کرے بلکہ اُسے سُکھ کا سانس لینے دے ، کھانے پینے کا پوچھے ، شوہر کی آمد سے پہلے اپنا حُلیہ دُرُست کرلے اور اپنے رَوَیّے سے باقاعدہ اس بات کا اظہار کرے کہ شوہر کی آمد اُس کیلئے باعثِ خُوشی و مَسَرَّت ہے بلکہ ہوسکے تو اُس کی رِضا کیلئے ظاہری زینت کا خیال رکھے کہ اُسے دیکھتے ہی شوہر کی ساری تھکاوٹ دُور ہوجائے۔