Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamمضامینمقبولیات

سنت جماعت کا بول بالا

ضروری اعلان

سنت جماعت کا بول بالا

وہابیہ کا ہو منہ کالا
’’ الرشاد ‘‘ ماہنامہ ’’ اردو ‘‘ ہانگل ، سنت والجماعت ہانگل کی طرف سے زیر اہتمام عالم دین اسلام اعلیٰ حضرت شمس العلماء مولٰنا مولوی سید مقبول احمد شاہ قادری کشمیری مدظلہ العالی کے شائع ہورہاہے اور اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے اس رسالہ کے طفیل سنیت کا بول بالا اطراف وجوانت خصوصاً کرناٹک میں دن دونی رات چوگنی ہو
 رہاہے ۔
لہذا ہم مسلمانوں سے گذرش کرتے ہیں کہ اس نازک دور میں جبکہ اسلام میں کافی باطل فرقے پیدا ہوچکے ہیں اور عام مسلمانوں کو اپنے مذہب اصلی سے بالکل ہی وقفیت نہیں ہے
، ایسے وقت ان باطل فرقوں سے بچنا بھی کہیں مشکل ہے ، لہٰذا تمام مسلمانوں سے گذارش کرتے ہیں کہ رسالہ ’’ الرشاد ‘‘
آج ہی خریدیں اور عین اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہوجائیں ، خاص کر مسلمانان کرناٹک جو مذہب سے بہت دور ہیں اس نادر موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں ، یہ اللہ ہی کا احسان عظیم ہے کہ کرناٹک میں ایک اردو ماہنامہ شائع ہورہایے جواردو میں شائع ہونے والا پہلا اخبار ہے ، اور بہترین ترجمان اسلام ہے ،
الرشاد ہر انگریزی پہلی تاریخ کو پوسٹ کیا جاتا ہے اگر کوئی خریدار بھائی کو وقت مقررہ پر ڈاک والوں کی مہربانی سے دستیاب نہ ہوسکا تو کارڈ کے ذریعہ مطلع فرمائیں تاکہ دبارہ رسالہ بھیجا جائے ، ہر وقت پتہ صاف لکھاکریں ورنہ تعمیل حکم نہ ہوگا ۔

جو حضرات اپنے مضامین بغرض اشاعت روانہ کرتے ہیںان سے درخواست ہے کہ مضامین بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھیں جن کو قابل اشاعت سمجھاجائے گا وہ ضرور شائع ہوتے رہیں گے ، باربار شکایت نہ کریں ۔

مندرجہ ذیل پتہ پر 2-4-0روپیہ منی آرڈر فرما کر خریدار رسالہ ’’ الرشاد ‘‘ بن جائیں ، وی، پی ، کے ذریعہ طلب نہ کیجئے ،
’’ الرشاد ‘‘ مسلمانوں کی دینی خدمت کے علاوہ دینوی خدمت بھی انجام دینے ہر وقت تیار ہے ، لہٰذا اپنے اشتہار ’’ الرشاد ‘‘ کے ذریعہ دیجئے ۔
پتہ :۔  مینجر ’’ الرشاد ‘‘ ہانگل ( ضلع دھارواڈ ، صوبۂ بمبئی )

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!