Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
waqiyatمسائل و فضائل

شیطان کو بھگانے کا نُسخہ-حکمت کے 10حصے-نہ بولنے میں نوگُن

شیطان کو بھگانے کا نُسخہ

حضرت سیِّدُناابوذَرغِفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ مکی مدنی مصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشادفرمایا:’’تم پرنیکی کی بات کے علاوہ طویل خاموشی لازم ہے کیونکہ یہ شیطان کوتم سے دورکردے گی اوردینی معاملات میں تمہاری مددگار ہو گی۔‘‘(۱)

حکمت کے 10حصے

حضرت سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’حکمت کے10 حصے ہیں نو حصے گوشہ نشینی (تنہائی)میں اور ایک خاموشی میں ہے۔‘‘(۲)

نہ بولنے میں نوگُن

حضرت سیِّدُناوُہَیْب بن وَرْدرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں:کہاجاتاتھا کہ حکمت (عقل مندی- دانائی)کے10حصّے ہیں نوحصے خاموشی میں اور ایک حصہ گوشہ نشینی(الگ تھلگ رہنے)میں ہے۔ چنانچہ میں نے اپنے نفس کا علاج کسی حد تک خاموشی سے کرنا چاہا لیکن مجھے اس میں کامیابی نہ ملی پھر میں نے گوشہ نشینی (تنہائی)اختیار کی تو مجھے حکمت کے نوحصے بھی مل گئے(لہٰذامعلوم ہواکہ واقعی حکمت کے نوحصّے گوشہ نشینی میں ہیں جیساکہ ماقبل حدیث میں ہے)۔ حضرت سیِّدُناوُہَیْب بن
وَرْد رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں:ایک دانشور(عقل مند ودانا آدمی)کاقول ہے کہ عبادت یا حکمت کے 10 حصے ہیں نو حصے خاموشی میں اور دسواں حصہ گوشہ نشینی میں ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… صحیح ابن حبان،کتاب البروالاحسان،ذکرالاستحباب للمرء۔۔۔الخ،۱/ ۲۸۷،حدیث:۳۶۲
2… مسندالفردوس،۱/ ۳۵۲،حدیث:۲۵۹۳

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!