Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
مسائل و فضائل

صحبت کے لئے مفید شخص – نبی کی عاجِزی مگرہمارے لئے درسِ عبرت

صحبت کے لئے مفید شخص

امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَربن عبْدُالعزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْعَزِیْز فرماتے ہیں:’’جب تم کسی بندے کو بہت زیادہ خاموش اور لوگوں سے دُور رہنے والا دیکھوتو اُس کے قریب ہوجاؤ کیونکہ اسے حکمت دی گئی ہے۔‘‘

نبی کی عاجِزی مگرہمارے لئے درسِ عبرت

حضرت سیِّدُناداوٗدعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ارشادفرماتے ہیں: ’’میں گفتگو کر کے کئی بار نادم (یعنی شرمندہ)ہوالیکن خاموشی پر کبھی نادم نہیں ہوا۔‘‘ حضرت سیِّدُناوُہَیْب بن وَرْدرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:’’میں نے گوشہ نشینی کو زبان کی خاموشی میں پایا ہے۔‘‘

عبادت کی کُنجی

حضرت سیِّدُناسُفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: ’’کہاجاتا تھا کہ طویل (یعنی دراز)خاموشی عبادت کی کُنجی ہے۔‘‘

عبادت کی اِبتداخاموشی ہے پھر۔۔۔۔

حضرت سیِّدُناسُفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں: ’’عبادت کی ابتداخاموش رہناہے،پھرعلم حاصل کرناپھراسے یادکرناپھراس پر عمل کرنااور پھر اسے پھیلانا۔‘‘

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!