Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مجالسِ علماء کا ادب:

مجالسِ علماء کا ادب:

حضرت سیِّدُناعبدالعزیز دراوردی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ اورحضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو عشاء کے آخری وقت کے بعد مسجد ِ نبوی علٰی صاحبھا الصلٰوۃ والسلام میں بحث و مباحثہ کرتے ہوئے دیکھا۔ جب ان میں سے ایک اپنا مؤقف پیش کرکے خاموش ہوجاتاتو دوسرا بھی ڈانٹے، جھڑکے یا دوسرے کو غلط قرار دیئے بغیر چُپ ہو جاتا۔ پھر وہ دونوں اسی مجلس میں صبح تک نوافل پڑھتے رہتے۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے انصاف اوراعتراف ِحق کا عالَم یہ ہے کہ ارشاد فر مایاکرتے: ”ہمارا یہ قول ایک رائے ہے اوریہ ہمارے قیاس میں سے بہترین رائے ہے۔اب جس نے اس سے بھی اچھی رائے پیش کی تو وہی زیادہ بہتر ہے۔”

(تاریخ بغداد،الرقم۷۲۹۷النعمان بن ثابت ابو حنیفۃ التیمی،ما قیل فی فقہ ابی حنیفۃ،ج۱۳،ص۳۵۱)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!