Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

میرے مولیٰ میرے سرور رحمۃ للعالمیں

ازمولانا جمیل الرحمٰن بریلوی علیہ الرحمۃ
میرے مولیٰ میرے سرور رحمۃ للعالمیں میرے آقامیرے رہبر رحمۃ للعالمیں
مظہر ذات خدامحبوب رب دوسرا بادشاہ ہفت کشوررحمۃ للعالمیں
عالم علم لدنی آپ کو حق نے کیا حال سب روشن ہیں تم پررحمۃ للعالمیں
تونے فرمایا ہُوَالْمُعْطِیْ وَاِنِّی قَاسِم کیوں نہ مانگوں تیرے در پررحمۃ للعالمیں
میں پیام زندگی سمجھوں اگر یوں موت آئے آپ کا در ہو مرا سررحمۃ للعالمیں
ہم سیہ کاروں کی بخشش کا کوئی ساماں نہیں نازہے تیرے کرم پررحمۃ للعالمیں
بس خداان کو نہ کہنا اور جو چاہو کہو سب سے بالا سب سے بہتررحمۃ للعالمیں
دست اقدس سینے پر ہوروح کھنچتی ہومری لب پہ جاری ہوبرابررحمۃ للعالمیں
سایۂ عرش الہٰی میں کھڑا کرنا مجھے ہیں سیہ عصیاں سے دفتررحمۃ للعالمیں

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!