Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
waqiyat

پورا شہر مسلمان ہوگیا:

پورا شہر مسلمان ہوگیا:

حضرتِ سیِّدُنا جنیدبغدادی علیہ رحمۃاللہ الہادی فرماتے ہیں کہ ”میں نے ایک سال حج کا عزم کیا۔جب اونٹنی پر سوار ہوا تو اس

کا رُخ کعبہ کی طرف ہی تھا لیکن جب میں نے اُس کی گردن پر ہاتھ مارا تووہ قُسطُنطُنیہ(اِستنبول) کی طرف مُڑگئی ۔میں نے کئی مرتبہ اس کا رُخ موڑا مگروہ قبلہ کی طرف نہ مڑی، میں نے اپنے دل میں کہا:”اے اللہ عزَّوَجَلَّ!اس میں ضرورکوئی راز پوشیدہ ہے۔”میں نے اُس کی مرضی کے مطابق اُسے جانے دیا اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کی : ”اے اللہ عزَّوَجَلَّ!اگر تو مجھے اپنے گھر نہ جانے دے تو میرے پاس اس کا کوئی حل نہیں،تمام معاملہ تیرے ہی پاس ہے ۔”فرماتے ہیں کہ اونٹنی تیزی سے چلتی ہوئی قسطنطنیہ میں داخل ہوگئی۔ جب میں شہر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ لوگ فتنہ وفساد میں مبتلاہیں۔میں نے ایک شخص سے دریافت کیا کہ اس کا سبب کیا ہے؟ تواس نے بتایا: ”بادشاہ کی بیٹی کی عقل زائل ہو گئی ہے اور لوگ کوئی ایساطبیب تلاش کر رہے ہیں جو اس کا علاج کرسکے ۔”
میں نے دل میں کہا: ”میرے رب عَزَّوَجَلَّ کی عزت کی قسم! اسی کام کے لئے میرے رب عَزَّوَجَلَّ نے مجھے اس سال حج سے روک دیا ہے۔”میں نے ان لوگوں کو بتایا:”میں طبیب ہوں۔”انہوں نے پوچھا”کیا آپ علاج کریں گے؟”میں نے کہا : ”ہاں! اِنْ شَآءَ اللہ عزَّوَجَلَّ۔” لوگوں نے میرا ہاتھ پکڑا اورمجھے بادشاہ کے پاس لے گئے۔ اس نے اپنی بیٹی کا علاج میرے ذمے لگا دیا۔ میں نے اللہ عزَّوَجَلَّ سے مدد طلب کی اور کمرے میں داخل ہوگیا، میں نے وہاں لوہے کی کَھْنَک سنی اور کوئی کہنے والا کہہ رہا تھا: ”اے جنید ( رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ )!اونٹنی نے تجھے ہماری طرف لانے کی کتنی کوشش کی جبکہ تواسے کعبہ مشرَّفہ کی طرف پھیرتا رہا۔” اس کلام سے میری عقل کھو گئی پھر میں اندر داخل ہوا تو ایسی لڑکی دیکھی کہ دیکھنے والوں نے اس سے زیادہ حسین لڑکی نہ دیکھی ہوگی، وہ زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی، میں نے اس سے پوچھا:” یہ کیسی حالت ہے؟” تواس نے جواب دیا: ”اے دلوں کے طبیب! مجھے کوئی ایسا کام بتائیے جس سے میں غم سے نجات پا جاؤں ۔” میں نے اُسے کہا: ”لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ (عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم )پڑھ۔” اس نے بلند آواز سے کلمہ پڑھاتو ہتھکڑیاں اور بیڑیاں کُھل گئیں۔جب اس کے باپ نے دیکھا تو کہنے لگا: ”آپ کتنے اچھے طبیب ہیں اور آپ کی دوا کتنی اچھی ہے۔ میر ا علاج بھی اِسی دوا سے کر دیجئے جس سے اس کا علاج کیا ہے ۔”
تومیں نے کہا: ”تم بھی پڑھو: ”لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ (عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم )”پھر اس کی ماں آئی ،وہ بھی دیکھ کر بہت خوش ہوئی اور مسلمان ہو گئی۔ پھر اس شہر میں رہنے والے سب لوگ مسلمان ہو گئے۔ا س پر میں نے اللہ عزَّوَجَلَّ کی حمد کی اور روانگی کاارادہ کیا تو وہ لڑکی کہنے لگی: ”اے جنید ( رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)! جانے کی جلدی نہ کیجئے، میں نے اللہ عزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کی ہے کہ آپ کی موجودگی میں میرا ا نتقال ہو، آپ میری نمازِ جنازہ پڑھائیں اور دفن کریں ۔”پھر اس نے کلمۂ شہادت پڑھ کر موت کا جام نوش کرلیا۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!